پیپلز پارٹی پختونخوا کے صدر علی شاہ باچا کا صوابی کا مختصر دورہ 

پیپلز پارٹی پختونخوا کے صدر علی شاہ باچا کا صوابی کا مختصر دورہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

صوابی (بیورو رپورٹ) پاکستان پیپلز پارٹی پختونخوا کے صدر محمد علی شاہ باچا نے صوابی کا مختصر دورہ کیا اس موقع پر علی خان ضلعی صدر پیپلز پارٹی ضلع صوابی نے اپنے حجرہ گاؤں اسماعیلہ میں ایک سادہ مگر پروقار عشائیہ کا اہتمام کیا۔جس میں صوبائی صدر کے علاؤہ گوھر علی انقلابی صوبائی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات۔اشفاق خان جنرل سیکرٹری۔صفدرعلی ایڈوکیٹ ضلعی انفارمیشن سیکرٹری۔ملک جھان اکبر۔عابد اقبال۔۔ابن امان خان۔نائف خان۔۔رحیم تاز خان۔۔ملک محمد نواز خان۔زرین گل۔صبور خان۔۔جمشید خان۔جھانگیر افسر۔سکندر خان۔۔خانزادہ عبد القدوس خان اور  دیگر جیالا عہدیداران نے شرکت کی صوبائی صدر نے اس موقع پر جیالوں  سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔۔کہ اس ملک کے عوام پر پیپلز پارٹی کی قیادت نے بہت سارے احسانات کئے ہیں۔پاسپورٹ اور ووٹ کا حق دیااس صوبے کو۔اسکے پختون عوام کو انکا حق دیا۔پہچان دیا۔صوبائی خودمختاری این ایف سی ایوارڈ دیا۔اٹھارویں ترمیم پاس کیا۔مگر افسوس کا مقام ھے۔۔کہ یہاں سے پیپلز پارٹی کو وہ مینڈیٹ نہیں ملنے دیا گیا جو انکا حق ھے۔اج ملک بھر  صدر آصف علی زرداری  کے بہترین وژن، منصوبہ بندی اور بلاول بھٹو زرداری صاحب کے ملک بھر میں بھرپور کمپین سے اس ملک میں پیپلز پارٹی آج بہترین پوزیشن پر ھے۔۔دو صوبوں میں حکومت ھے۔پختونخوا میں ہمارا اپنا گورنر ھے۔ھم جیالوں کیلئے گورنر ہاؤس کے دروازے کھول کر رکھیں گے۔اور گورنر کے پاس جتنے بھی اختیارات ہیں اسکو استعمال کرکے جیالوں کو انکا حق دلوائیں گے۔پارٹی کو از سرنو منظم کرکے ایک نئے جذبے اور ایک نئے ولولے کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔مستقبل پیپلز پارٹی اور بلاول کا ہے۔کارکن اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں۔تو پیپلز پارٹی کا راستہ کوئی طاقت نہیں روک سکتا۔