صوبائی وزیر جنگلات و ماحولیات فضل حکیم یوسفزئی سے مختلف وفود سے ملاقات

صوبائی وزیر جنگلات و ماحولیات فضل حکیم یوسفزئی سے مختلف وفود سے ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(سٹاف رپورٹر) خیبرپختونخوا کے وزیر برائے جنگلات و ماحولیات فضل حکیم خان یوسفزئی نے ہفتہ کے روز اپنی رہائش گاہ پر مختلف وفود سے ملاقاتیں کیں اس موقع پر وفود نے فضل حکیم خان کو اپنے انفرادی اور اجتماعی مسائل سے آگاہ کیا جنہیں صوبائی وزیر نے انتہائی غور سے سنا اور انکے مناسب حل کی یقین دہانی کرائی جبکہ بعض مسائل کو موقع پر متعلقہ افسران سے رابطہ کرکے حل بھی کیا اس موقع پر فضل حکیم خان یوسفزئی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت نے عوام کے بنیادی مسائل کے حل پر توجہ مرکوز کی ہے انہوں نے کہا کہ ہم نعروں پرنہیں عمل پر یقین رکھتے ہیں،اللہ تعالیٰ نے خدمت خلق کا جو موقع عطا کیا ہے اسے عبادت سمجھ کر نبھارہے ہیں انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے تمام علاقوں کی یکساں ترقی پر یقین رکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ عوام کے مسائل کا حل موجودہ صوبائی حکومت کی اہم ذمہ داری ہے، ہم عوام کے سامنے جوابدہ ہیں۔