جنوبی پنجاب، آئندہ چند ہفتوں میں شدیدہیٹ ویو کا امکان

  جنوبی پنجاب، آئندہ چند ہفتوں میں شدیدہیٹ ویو کا امکان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 ملتان، بہاولپور(سٹی رپورٹر، بیورو رپورٹ،)ملتان، بہاولپورسمیت جنوبی پنجاب میں اگلے چندہفتوں میں شدیدترین ہیٹ ویومتوقع ہے  پنجاب میں اکثر مقامات پریہ درجہ حرارت50 سینٹی گریڈ سے بھی بڑھ سکتاہے موسمیات کے تجزیہ نگاروں نے کہا کہ موجودہ گرمی کی لہر کچھ نہیں۔آنے والے دنوں میں شدید ترین ہیٹ ویو متوقع ہے جس کی اپڈیٹ جلد لگائی جائے گی۔ہمیں اجتماعی طور پر اقدامات کرنے کی ضرورت ہوگی۔کیونکہ یہ ہیٹ ویو درجہ حرارت کو اکثر مقامات پر 54c تک لے جا سکتی ہے یہ یاد رہے کہ درجہ حرارت کا +50 ہونا کوئی مزاق نہ ہے۔بہاو ل پورمیں گرمی کی شدت میں روزبروز اضافہ دیکھنے میں آرہاہے گذشتہ روز بہاول پورمیں زیادہ سے(بقیہ نمبر36صفحہ7پر)

 زیادہ درجہ حرارت44 سینٹی گریڈ اورکم سے کم 29 سینٹی گریڈ رہاجبکہ ہوامیں نمی کاتناسب18 فیصد رہا۔