ڈیرہ میں غیرقانونی عمارتوں کیخلاف ایکشن پلان تیار

ڈیرہ میں غیرقانونی عمارتوں کیخلاف ایکشن پلان تیار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈیرہ غازیخان(بیورو رپورٹ)بلدیاتی اداروں کے کارکردگی بہتر کرنے کیلئے سخت مانیٹرنگ کا فیصلہ کیا گیا ہے جائزہ اجلاس میں احکامات جاری کردئیے گئے اجلاس میں میونسپل کارپوریشن کے معاملات کا جائزہ لیتے ہوئے بہتری کیلئے ہدایات جاری کی گئیں۔میونسپل کارپوریشن اپنا مالی خسارہ کم کرنے، ملازمین کی تنخواہ،پنشن اور واجبات کی ادائیگی کیلئے نادہندگان کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کر ے۔اجلاس میں بتایا گیا کہ میونسپل کارپوریشن کے ملازمین کی بائیو میٹرک حاضری اور گاڑیوں پر ٹریکنگ سسٹم فعال ہے۔ 20 سے زائد غیر قانونی عمارتوں کے خلاف کاررو(بقیہ نمبر34صفحہ7پر)

ائی شروع کردی گئی ہے بیشتر مالکان نے واجبات ادا کردئیے ہیں۔ہیلتھ انڈیکٹرز کی بہتری کیلئے سخت مانیٹرنگ کا فیصلہ کیا گیا ہے ڈی جی خان ڈویژن کے بی ایچ یوز،دیہی مراکز صحت،ٹی ایچ کیوز، ضلعی صدر ہسپتال،ٹیچنگ ہسپتال اور کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ میں علاج معالجہ کی مفت سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی  ڈیوٹی روسٹر کے مطابق ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی بروقت حاضری یقینی بنائی جائے فرائض میں کوتاہی اور عدم دلچسپی برداشت نہیں ہوگی۔