شہد کی مکھیوں کا عالمی دن کل، شعور اجاگر کرنے کیلئے تقریبات کا شیڈول فائنل

شہد کی مکھیوں کا عالمی دن کل، شعور اجاگر کرنے کیلئے تقریبات کا شیڈول فائنل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)پاکستان سمیت دنیا بھر میں شہد کی مکھیوں کا عالمی دن کل منایا جائے گا،اس دن کے منانے کا بنیادی مقصد شہد کی مکھیوں کی اہمیت کو اجاگر کرنا، (بقیہ نمبر22صفحہ7پر)

شہد کی مکھیوں کی افزائش نسل کیحوالے سے شعوربیدار(بقیہ نمبر10صفحہ7پر)

 کرنااور شہد کے کاروبار کو ترقی دینا ہے۔ اقوام متحدہ کے زیر اہتمام عالمی دن کی مناسبت سے دنیا بھر میں مختلف پروگرامز، تقریبات اور سیمینارز منعقد ہوں گے جن میں شہدکی مکھی کے حوالے سے ماہرین اور زراعت سے منسلک تجربہ کار افراد ہنی بی فارمنگ کے حوالے سے آگاہی فراہم کریں گے۔اقوامِ متحدہ کے مطابق ہمیں شہد کی مکھیوں اور دیگر پرندوں کی بقا کے لئے مختلف قسم کے پھول اور پودے سارا سال مختلف مہینوں کے دوران لگانے چاہئیں اور مقامی کسانوں سے شہد خریدنا چاہئے،ہمیں مصنوعی طریقہ زراعت چھوڑ کر فطری طریقہ اپنانا ہوگاکیڑے مار ادویات، جڑی بوٹی مار زہروں اور دیگر ادویات کا استعمال ترک کرنا ہوگا اور جب بھی ممکن ہو شہد کی مکھیوں کے چھتوں کی حفاظت کرنا ہوگی۔شہد کی مکھیوں کے تحفظ کیلئے پانی کے برتن گھر سے باہر رکھنے ہوں گے جن سے شہد کی مکھیوں کے ساتھ ساتھ دیگر پرندے بھی فیضیاب ہوسکیں۔ سب سے اہم نقطہ عوام الناس میں شہد کی مکھیوں کے تحفظ کیلئے شعور اجاگر کرنا ہوگا،شہد کی مکھیوں کے عالمی دن کی مناسبت سے ملک کے چھوٹے بڑے شہروں اور قصبوں میں سرکاری و غیر سرکاری اداروں کے زیر انتظام مختلف تقریبات میں ماہرین شہد کی مکھیوں کے حوالہ سیعام آدمی میں شعور اجاگر کیا جائے گا۔