این اے 148،ضمنی الیکشن آج،275پولنگ سٹیشن قائم،8امیدوار آمنے سامنے،سکیورٹی ہائی الرٹ

این اے 148،ضمنی الیکشن آج،275پولنگ سٹیشن قائم،8امیدوار آمنے سامنے،سکیورٹی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                            ملتان(خصوصی رپورٹر، سٹی رپورٹر، وقائع نگار)ملتان کے قومی اسمبلی (بقیہ نمبر3صفحہ7پر)

کے حلقہ این اے 148 میں آج ضمنی الیکشن کا معرکہ سجے گا  مجموعی طور پر اس الیکشن میں 8 امید وار  امجد حسین عرف محمد عاصم،  تیمور الطاف ملک، ثاقب محمود مہے، خالد جاوید وڑائچ، روبینہ اختر، سید علی قاسم گیلانی، محمد عاطف عمران اور ملک اظہر احمد سندیلہ۔ حصہ لے رھے ھیں   ملتان: سنی اتحاد کونسل کے امیدوار بیرسٹر تیمور الطاف ملک اور پیپلز پارٹی کے امیدوار علی قاسم گیلانی کے مابین کانٹے دار مقابلہ متوقع  ہے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے انتظامات مکمل۔ پولنگ عملہ کی تربیت کے عمل کو مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ گز شتہ روز صبح پولنگ عملہ کو سامان تقسیم کیا گا۔ ملتان میں حلقہ این اے 148 میں کل رجسٹرڈ ووٹوں کی تعداد 4 لاکھ 44231 ہے۔ جن میں دو لاکھ 33ھزار 624 مرد،  جبکہ دو لاکھ 10 ہزار607 خواتین ووٹرز رجسٹرڈ ہیں۔ حلقہ این اے 148 میں کل پولنگ سٹیشنز کی تعداد 275 ہے۔ ان میں مردوں کے پولنگ اسٹیشن 72،  خواتین کے پولنگ سٹیشنز بھی 72 جبکہ مشترکہ پولنگ اسٹیشنز کی تعداد 131 ہے۔ حلقہ میں کل 933 پولنگ بوتس بنائے گئے ہیں جن میں مردوں کے 485 خواتین کے 448 پولنگ بوتھ شامل ھیں۔ الیکشن کے لیے کل 2248 پولنگ سٹاف کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔ جن میں 275 پریزائیڈنگ افیسرز، 933 اسسٹنٹ پریزائڈنگ افیسرز،  پولنگ افیسرز کی تعداد بھی 933 رکھی گئی ھے۔ اسی طرح ریزرو  سٹاف کی تعداد 107 رکھی گئی ہے۔ الیکشن کے لیے پولنگ کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں   جبکہ سی سی فوٹیج کیمرے اور واک تھرو گیٹس بھی لگائے گئے ہیں۔  حلقہ میں پولیس اور ایلیٹ فورس سمیت دیگر کمانڈوز کو بھی تعینات کیا گیا ہے۔آج پولنگ صبح نو بجے سے شروع ہو کے شام پانچ بجے تک جاری رہے گی۔ڈپٹی کمشنر و ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر کیپٹن ریٹائرڈ رضوان قدیر نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے این 148 کے ضمنی انتخاب کے حوالے سے تیاریاں مکمل ہیں این اے 148 کے تمام پولنگ سٹیشنوں پر انتخابی مٹیریل کی ترسیل مکمل کرلی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ پولنگ مقررہ وقت پر شروع کی جائے گی جبکہ تمام امیدواران کو ضابطہ اخلاق کا سختی سے پابند کیا گیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ملتان پبلک سکول میں قائم مرکزی الیکشن آفس کا دورہ کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ریٹرننگ افسر این اے 148محمد سیف نے الیکشن مٹیریل ترسیل اور پولنگ سکیم پر بریفنگ دی ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ رضوان قدیر نے تمام پولنگ سٹیشنوں پر انتظامات کو مکمل کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ پریزائڈنگ افسران آج شام تک پولنگ سٹیشنوں پر تمام میٹیریل پہنچائیں الیکشن کمیشن کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ شفاف اور پرامن الیکشن کا ماحول فراہم کرے گی۔رضوان قدیر نے مزید کہا کہ امن و امان خراب کرنے والے امیدواران اور سپورٹرز کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا اس سلسلے میں الیکشن کمیشن کو امن و امان کیلئے فوج اور سیکورٹی فورسز کی مکمل معاونت حاصل ہے۔رضوان قدیر نے بتایا کہ پولنگ ڈے پر تمام پولنگ سٹیشنوں پر سیکورٹی ریڈ الرٹ رہے گی جبکہ حساس پولنگ سٹیشنوں پر کمیرے اور اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔