ملتان میں الیکشن، مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سنٹر قائم

ملتان میں الیکشن، مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سنٹر قائم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (نیٹ نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آج قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 148 میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں عوام الناس کی سہولت کیلئے الیکشن مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سنٹر قائم کر دیا الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق اس سنٹر میں عوام الناس کو ان الیکشن (بقیہ نمبر2صفحہ7پر)

کے حوالے سے رابطہ کرنے اور اپنی شکایات درج کرانے کی سہولت ہو گی شکایات کے بروقت ازالہ کیلئے فوری طور پر کارروائی کی جائیگی اور اِس مقصد کیلئے سنٹر میں تربیت یافتہ عملہ تعینات کردیا گیا الیکشن کمیشن نے عوام کی شکایات کے اندراج اور ان کے فوری حل کیلئے 4 سطحوں پر کنٹرول سنٹر قائم کئے ہیں جس میں الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ اسلام آباد کے علاوہ صوبائی، ڈویژن اور ضلعی سطح پر کنٹرول روم قائم کیاگیا ہے۔

الیکشن کمیشن