بلال کھر کی جائیداد نیلامی، بولی لگ گئی،پہلا مرحلہ مکمل

بلال کھر کی جائیداد نیلامی، بولی لگ گئی،پہلا مرحلہ مکمل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)عدالت کے حکم پرقتل مقدمہ میں مفرورسابق گورنرپنجاب ملک غلام مصطفی کھر کے قاتل اشتہاری بیٹے کی جائیدادکی نیلامی،6سال میں 5 بارنیلامی میں کوئی خریدار سامنے نہ انے کے بعد چھٹی بار گزشتہ روز ہونے والی نیلامی میں زمین کی خریداری کیلئیتنویرظفر نامی ایک خریدارسامنے آگیا،13 لاکھ20ہزار فی ایکڑ بولی لگا دی،کل عدالت (بقیہ نمبر25صفحہ7پر)

میں بولی کی رپورٹ پیش کی جائے گی،جائیداد کی خریدار کرنے والے شخص کو عدالتی احکامات اور منظوری کے بعد ہی جائیداد کی منتقلی سمیت دوسرے مرحلے سے متعلق آگاہ کیا جائے گا،اس بارے تفصیل کے مطابق کوٹ ادو کے موضع بیٹ انگڑا میں سابق گورنر وسابق وزیراعلی پنجاب ملک غلام مصطفی کھر کیبھائی سابق ایم این اے ملک غلام مرتضی کھر کا لدھانی برادری کے دلدارخان لدھانی سے اراضی کا تنازعہ چلارہاتھا،13مئی2014کیروزحاجی دلداراپنے بیٹے16سالہ امجد کے ہمراہ اراضی سے گندم اٹھا رہے تھے کہ ملک غلام مصطفی کھر کے بیٹے سابق ایم پی اے ملک بلال مصطفی کھر اپنے چچا غلام مرتضی کھر اور دیگر ساتھیوں کے ہمراہ وہاں آگئے تھے اورانہیں گندم اٹھانے سے منع کیاتھا اوراراضی پر قبضہ کی کوشش کی تھی،مزاحمت پردلداراور اس کے بیٹے امجد کو مارا پیٹاتھا، بعدازاں اس پر فائر کھول دئیے تھے جس سے امجدلدھانی موقع پر دم توڑ گیاتھا جس کاپولیس تھانہ کوٹ ادونیحاجی دلدار کی مدعیت میں سابق گورنروسابق وزیراعلی پنجاب ملک غلام مصطفی کھر کے بھائی سابق ایم این اے ملک غلام مرتضی کھر،بیٹے سابق ایم پی اے ملک بلال مصطفی کھراورایک نا معلوم کیخلاف قتل کامقدمہ نمبر258/14 زیر دفعہ 302/34درج کر لیا تھاجس پردونوں چچابھتیجادونوں نیعبوی ضمانتیں کرالی تھیں،24جون 2014کوعبوری ضمانت کی پیشی تھی جہاں سابق ایم پی اے ملک بلال کھر پیش نہ ہوئے جبکہ سابق ایم این اے ملک غلام مرتضی کھر پیش ہوئے تھے، سیشن جج عبدالمصطفی ندیم نے سماعت کے بعد دونوں چچا بھتیجا ملک غلام مرتضی کھراور ملک بلال مصطفی کھر کی ضمانتیں منسوخ کر دی تھیں جس پرملک غلام مرتضی کھراحاطہ عدالت سے فرارہوگیا تھا،بعدازاں ہائی کورٹ سے ضمانت کنفرم کرالی تھی،عدالت نے قاتل ملک بلال مصطفی کھر کو اشتہاری قرار دے دیا تھالیکن پولیس ملک بلال کھر کو10 سال گزرنے کیباوجودگرفتار کرنے میں ناکام رہی تھی،جس پرعدالت نیسابق ایم پی اے مفرورقاتل اشتہاری ملزم ملک بلال کھر کی موضع کھر غربی میں اراضی نیلام کرنیکاحکم دیا تھاجسکی بولی پہلی بار22ستمبر2019کو ہوئی تھی،جس میں کوئی خریدار سامنے نہ آیا تھاجبکہ اس کے بعد4بارعدالت کے حکم پر نیلامی کرائی گئی تھی جو کہ کامیاب نہ ہوئی تھی،اب چٹھی بارگزشتہ پیشی پربھی ایڈیشنل سیشن جج کوٹ ادومحمدآصف علی رانا نیدوبارہ اس اراضی2سو33کنال18مرلے واقع موضع کھرغربی نیلامی کاحکم جاری کرتیہوئے 20مئی کو پیشی پر رپورٹ پیش کرنیکاحکم دیا ہے،عدالت کے حکم پر چٹھی بارنیلامی نیو تحصیل آفس کوٹ ادو میں ہوئی چھٹی بار ہونے والی نیلامی میں 6سال بعد پہلی بار جہانیاں کا رہائشی زمیندار تنویر ظفر نامی شخص خریدارسامنے ایا ہے جس نے کال ڈپازٹ جمع کرانے کے بعد بولی میں حصہ لیکر فی ایکڑ 13 لاکھ 20ہزار روپے بولی دی،کل ہونے والی پیشی میں عدالت میں بولی کی رپورٹ پیش کی جائے گی اوربولی دینے والے شخص کی جانب سے  فی ایکڑ قیمت عدالت کو بتائی جائے گی،جائیداد کی خریدار کرنے والے شخص کو عدالتی احکامات اور منظوری کے بعد ہی جائیداد کی منتقلی سمیت دوسرے مرحلے سے متعلق آگاہ کیا جائے گا،اگرعدالت اس ریٹ پر متفق ہوئی تو اراضی خریدار کے نام منتقل کرکے راضی کی رقم 3کروڑ 77 لاکھ 58 ہزار سرکاری خزانے میں جمع کر لی جائے گی،یاد رہیکہ سابق گورنر پنجاب ملک غلام مصطفی کھرنے اپنے اس بیٹے کی جائیدادبچانے کیلئے اپنیبیٹے بلال کھراور مرحوم بھائی ملک غلام میلادی کھرکیخلاف فراڈسے یہ جائیداد اپنیاوربلال کھر کی بیوی جوملک میلادی کھرکی بیٹی ہیکینام کرنے کیخلاف عدالت میں کیس کیاہواتھا،اس وقت کے ایڈیشنل سیشن جج کوٹ ادوفوادعارف نیمذکورہ کیس خارج کرتیہوئیجائدادنیلامی کاحکم جاری کیاتھا