پی ٹی آئی کا پاکستانی طلبہ کو  بحفاظت واپس لانے کا مطالبہ

 پی ٹی آئی کا پاکستانی طلبہ کو  بحفاظت واپس لانے کا مطالبہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(آن لائن)چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان نے وزارت خارجہ سے کرغستان میں موجود پاکستانی طالب علموں کی حفاظت یقینی بناتے ہوئے بحفاظت پاکستان پہنچانے کیلئے اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔ ایک بیان میں بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ متعدد پاکستانی طلباء کرغستان میں مختلف یونیورسٹیوں میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں،پنجاب، بلوچستان اور خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے خصوصاً التمیمی یونیورسٹی بشکیک سے طالب علموں نے رابطہ کیا ہے،بیرسٹر گوہر خان  نے کہا کہ پاکستانی طلباء  نے کرغستان کی تشویشناک صورتحال کے بارے میں آگاہ کیا ہے، ساری صورتحال کے پیش ِ نظر ہم وزارت خارجہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ کرغستان میں موجود سفیر سے رابطہ کرے‘انہوں نے مطالبہ کیا کہ وزارت خارجہ وہاں موجود طالب علموں کی حفاظت یقینی بناتے ہوئے ان کو بحفاظت پاکستان پہنچانے کے لئے اقدامات کرے۔  

پی ٹی آئی 

مزید :

صفحہ اول -