نادرا نے جدید ترین آل ان ون ڈیجیٹل شناختی کٹ تیار کرلی

نادرا نے جدید ترین آل ان ون ڈیجیٹل شناختی کٹ تیار کرلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                             اسلام آباد(آئی این پی)  نادرا نے جدیدترین آل ان ونڈیجیٹل شناختی کٹ تیار کرلی گئی، کٹ قومی شناختی پروگرامز، ووٹر رجسٹریشن اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کیلئے مفید ہے۔تفصیل کے مطابق نادرا کے ادارے این ٹی ایل اوراین آرٹی سی کا کارنامہ سامنے آیا، جدیدترین آل ان ون ڈیجیٹل شناختی کٹ اندرون ملک تیار کرلی گئی۔کٹ کی نمائش آئندہ ہفتے کیپ ٹان میں آئی ڈی فارڈی افریقہ کانفرنس میں ہوگی، آنکھ، انگلیوں کے نشانات، چہرے کی پہچان ایک ہی کٹ میں دستیاب ہوگی۔  ڈیجیٹل شناختی کٹ میں بیٹری کیساتھ جی پی ایس،موبائل اور وائی فائی بھی شامل ہیں، کٹ قومی شناختی پروگرامز، ووٹر رجسٹریشن، قانون نافذ کرنے والے اداروں کیلئے مفید ہے۔ڈیجیٹل شناختی کٹ جلد نادرا سینٹرز پر فراہم کردی جائے گی، جدیدکٹ کی بدولت شہریوں کوشناختی دستاویزات کا اجرا مزید آسان ہوگا۔

ڈیجیٹل شناختی کٹ

مزید :

صفحہ اول -