وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے جاپانی سفیر کی ملاقات،تجارت، کاروبار اور سرمایہ کاری سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے جاپانی سفیر کی ملاقات،تجارت، کاروبار اور ...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے جاپانی سفیر کی ملاقات،تجارت، کاروبار اور سرمایہ کاری سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے جاپانی سفیر واڈامتسوہیرو نے ملاقات کی،ملاقات میں تجارت، کاروبار اور سرمایہ کاری کے تعلقات مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا ، اس کے علاوہ پنجاب اورجاپان کے درمیان ثقافتی اور تعلیمی وفود کے تبادلوں کاجائزہ لیاگیا۔

نجی ٹی وی چینل" جیو نیوز" کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہاکہ جاپانی کمپنیوں کیلئے پنجاب میں سرمایہ کاری کے مفید مواقع ہیں،پنجاب کی سکلڈ افرادی قوت جاپانی اداروں میں بے مثال کارکردگی کا مظاہرہ کر سکتی ہے.

جاپانی سفیر کا کہناتھا کہ ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے پنجاب حکومت کیساتھ اشتراک کار کیلئےپرعزم ہیں۔