چھالیہ کے  سمگلرز کی جانب سے پولیس کو رشوت کی پیشکش مہنگی پڑ گئی

چھالیہ کے  سمگلرز کی جانب سے پولیس کو رشوت کی پیشکش مہنگی پڑ گئی
چھالیہ کے  سمگلرز کی جانب سے پولیس کو رشوت کی پیشکش مہنگی پڑ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  کراچی (ویب ڈیسک) چھالیہ کے  سمگلرز کی جانب سے پولیس کو رشوت کی پیشکش مہنگی پڑ گئی، چھاپہ مار کارروائی کے دوران ملزمان کی جانب سے پولیس کو رشوت کی بھی پیشکش کی گئی اور بطور رشوت دیئے گئے 16 لاکھ روپے پولیس نے قبضے میں لیکر مقدمہ درج کرلیا۔

ترجمان ڈسٹرکٹ کیماڑی پولیس کے مطابق موچکو پولیس نے بلوچستان سے آنے والے ٹریلر سے 40 لاکھ روپے مالیت کی 3 ٹن چھالیہ برآمد کرلی۔ملزمان نے چھالیہ کی بوریاں ٹرک پر لدی ہوئی سیمنٹ کی بوریوں کے ساتھ چھپائی ہوئی تھیں، پولیس نے تلاشی کے دوران ٹرک سے  چھالیہ کی 280 بوریاں برآمد کرلیں جس کا وزن 3 ہزار 360 کلو گرام بتایا جاتا ہے۔

موچکو پولیس نے چھالیہ اسمگلنگ میں ملوث چاروں ملزمان نبی بخش ، یار خان ، عجب خان اور باران کو گرفتار کرلیا ۔