آئی جی اسلام آباد کی رہائشگاہ کے باہر چور ٹیلیفون کیبلز کاٹ کر لے گئے

آئی جی اسلام آباد کی رہائشگاہ کے باہر چور ٹیلیفون کیبلز کاٹ کر لے گئے
آئی جی اسلام آباد کی رہائشگاہ کے باہر چور ٹیلیفون کیبلز کاٹ کر لے گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی سرکاری رہائش گاہ کے باہر سے چور ٹیلیفون کیبلز کاٹ کر لے گئے۔

سیکٹر ایف 7/3 کی گلی 63 میں آئی جی اور چیئرمین سی ڈی اے کی سرکاری رہائش گاہیں ہیں۔ٹیلیفون کیبل چوری ہونے کی وجہ سے تمام ٹیلیفون نمبر بند ہو گئے۔این ٹی سی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات 3 اور 4 بجے کے درمیان چوروں نے کارروائی کی۔انہوں نے بتایا کہ چور لاکھوں روپے مالیت کی کیبل کاٹ کر لیے گئے۔