حج کیلئے روانہ ہونیوالے شخص کو ڈاکوؤں نے ایک روز قبل ڈکیتی مزاحمت پر قتل کردیا

حج کیلئے روانہ ہونیوالے شخص کو ڈاکوؤں نے ایک روز قبل ڈکیتی مزاحمت پر قتل ...
 حج کیلئے روانہ ہونیوالے شخص کو ڈاکوؤں نے ایک روز قبل ڈکیتی مزاحمت پر قتل کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) لاہور کے علاقے نجف کالونی میں ڈاکوؤں نے عازم حج کوگولی مار  کر قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق شعیب والد کےلیے منی چینجر سے سعودی ریال لارہا تھا، گھر کی دہلیز پر پہنچا تو موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے لوٹنے کی کوشش کی۔جیو نیوز کے مطابق مزاحمت پر ڈاکوؤں نے شعیب کو ٹانگ میں گولی ماری، شعیب کے والد گھر سے باہر آئے تو ڈاکوؤں نے ان پر بھی گولی چلا دی جس سے ان کی موت واقع ہو گئی۔

مقتول فاروق کو حج کی ادائیگی کے لیے آج سعودی عرب روانہ ہونا تھا جبکہ ان کا بیٹا شعیب شدید زخمی حالت میں ہسپتال میں زیر علاج ہے۔