صحافیوں نے پنجاب حکومت کا مجوزہ ہتک عزت بل مسترد کر دیا

صحافیوں نے پنجاب حکومت کا مجوزہ ہتک عزت بل مسترد کر دیا
صحافیوں نے پنجاب حکومت کا مجوزہ ہتک عزت بل مسترد کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )صحافیوں نے پنجاب حکومت کا مجوزہ ہتک عزت بل 2024 مسترد کر دیا۔
لاہور پریس کلب میں ہونے والے اجلاس میں سی پی این ای، پی ایف یو جے، کیمرا مین اور فوٹوگرافر ایسوسی ایشنز کے نمائندوں نے شرکت کی۔صدرلاہور پریس کلب ارشد انصاری کا کہنا تھا کہ ارباب اختیار کو پرامن طور پر اپنے احتجاج سے آگاہ کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت بل بنانے سے باز نہ آئی تو پیرکو اسمبلی اجلاس سے پہلے احتجاج ہوگا۔صدر سی پی این ای ارشادعارف نے کہا کہ پیمرا، ہتک عزت اورپیکا کے قوانین پہلے سے موجود ہیں، ایسے میں نیا قانون بدنیتی پر مبنی ہے۔