آزاد کشمیر: بار کونسل نے سب انسپکٹر عدنان کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے ڈیڈ لائن دیدی

آزاد کشمیر: بار کونسل نے سب انسپکٹر عدنان کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے ڈیڈ لائن ...
آزاد کشمیر: بار کونسل نے سب انسپکٹر عدنان کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے ڈیڈ لائن دیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

میرپور(ڈیلی پاکستان آن لائن )آزادکشمیر بار کونسل نے چند روز قبل احتجاج کے دوران شہید ہونے والے سب انسپکٹر عدنان کے قاتلوں کی گرفتاری کے لئے ڈیڈ لائن دے دی۔
بار کونسل کی طرف سے جاری سرکلر کے مطابق پولیس حقائق کو مسخ کر کے وکلاکے خلاف کیس بنا رہی ہے، 22 مئی تک سب انسپکٹر عدنان کے قاتل کو گرفتار نہ کیاگیا تو پورے آزادکشمیر میں احتجاج ہوگا۔
وائس چیئرمین بار کونسل نے ایس ایس پی اور ڈی آئی جی میرپور کو معطل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ غفلت کے مرتکب پولیس افسران معطل نہ ہوئے تو احتجاج کریں گے۔دوسری جانب ترجمان پولیس ضلع میرپور کا کہنا ہے کہ عدنان شہید کے قتل میں نامزد ملزمان گرفتار ہیں، شواہد کی روشنی میں مزید گرفتاریاں کی جا رہی ہیں، عدنان شہید کیس سے متعلق سوشل میڈیا پر غلط پراپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ تمام شواہد جمع کر لئے ہیں اور معاملے کی انکوائری کے لئے ایڈیشنل ایس پی کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دے دی ہے۔