یوکرینی باکسر نے 16 سال سے ناقابل شکست برطانوی حریف کو شکست دیدی ، عالمی ہیوی ویٹ چیمپیئن کا تاج سر سجا لیا

یوکرینی باکسر نے 16 سال سے ناقابل شکست برطانوی حریف کو شکست دیدی ، عالمی ہیوی ...
یوکرینی باکسر نے 16 سال سے ناقابل شکست برطانوی حریف کو شکست دیدی ، عالمی ہیوی ویٹ چیمپیئن کا تاج سر سجا لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن )یوکرینی باکسر اولیکساندر یوسک (Oleksandr Usyk) نے برطانوی حریف ٹائسن فری (Tyson Fury) کو مات دے کر عالمی ہیوی ویٹ چیمپیئن کا تاج اپنے سر سجا لیا۔ 
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ہونے والی فائٹ میں یوکرینی باکسر کی غیر معمولی پرفارمنس کے سامنے برطانوی حریف ٹائسن فری بے بس نظر آئے۔اولیکساندر یوسک 16 سال سے ناقابل شکست برطانوی حریف ٹائسن فری کو شکست دیکر غیر متنازع چیمپیئن بن گئے۔دو ججز کا فیصلہ یوکرینی باکسر کے حق میں تھا جو کہ 115-112اور 114-113 تھا جبکہ ایک جج کا فیصلہ ٹائسن فری کے حق میں رہا جوکہ 114-113 تھا، اس طرح یوکرینی باکسر کو ایک غیر متنازع فتح ملی۔شکست کے بعد برطانوی باکسر ٹائسن فری کا کہنا تھا کہ یوکرینی باکسر نے کچھ راو¿نڈز ضرور جیتے مگر زیادہ میں نے جیتے۔
برطانوی باکسر ٹائسن فری نے کہا کہ یہ باکسنگ کی تاریخ کے بے وقوفانہ فیصلوں میں سے ایک فیصلہ تھا۔ 
فتح کے بعد یوکرینی باکسر یوسک کا کہنا تھا کہ آج میرے، میرے خاندان اور میرے ملک کیلئے بہت اہم موقع اور دن ہے، میں سب کا شکر گزار ہوں۔ فائٹ دیکھنے کے لئے فٹبال سٹار رونالڈو اور باکسر انتھونی جوشوا سمیت دنیا کے کئی اہم ستارے موجود تھے، شکست کے بعد ٹائسن فری نے دعویٰ کیا کہ شائقین نے اولیکساندر کا ساتھ اس لئے دیا کیونکہ اس کا ملک یوکرین حالت جنگ میں ہے۔

مزید :

عرب دنیا -کھیل -