گرمی کی شدت بڑھنے کے بعد گیسٹرو اور پیٹ کے امراض میں اضافہ ہوگیا

گرمی کی شدت بڑھنے کے بعد گیسٹرو اور پیٹ کے امراض میں اضافہ ہوگیا
گرمی کی شدت بڑھنے کے بعد گیسٹرو اور پیٹ کے امراض میں اضافہ ہوگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )ملک میں گرمی کی شدت بڑھنے کے ساتھ گیسٹرو اور پیٹ کے دیگر امراض میں اضافہ ہو رہا ہے۔روزانہ سینکڑوں کی تعداد میں مریض ہسپتال آنے لگے۔
ہسپتالوں میں ڈائریا اور گیسٹرو کے مریضوں کا رش لگا ہوا ہے جس کے باعث ہسپتالوں پر مریضوں کا بوجھ بڑھ گیا ہے۔ڈاکٹروں کا شہریوں کو مشورہ ہے کہ پانی ا±بال کر پیئیں، اس کے علاوہ باہر ٹھیلوں کی کھلی اشیا کھانے پینے سے گریز کریں۔واضح رہے ملک کے بیشتر علاقوں میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے۔سندھ پنجاب کے متعدد شہروں میں درجہ حرارت 45 ڈگری ہے، نواب شاہ میں 49 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔کل سے ملک کے مختلف شہروں میں ہیٹ ویو کا خدشہ بھی ہے، درجہ حرارت بتدریج بڑھنے اور آئندہ 10 روز کے دوران 50 ڈگری سے تجاوز کرنے کا امکان ہے۔

مزید :

قومی -