کرغزستان میں پھنسے طلبہ کو واپس لانے کیلئے آج مزید 2 پروازیں بشکیک جائینگی

کرغزستان میں پھنسے طلبہ کو واپس لانے کیلئے آج مزید 2 پروازیں بشکیک جائینگی
کرغزستان میں پھنسے طلبہ کو واپس لانے کیلئے آج مزید 2 پروازیں بشکیک جائینگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بشکیک (ڈیلی پاکستان آن لائن ) کرغزستان میں پھنسے پاکستانی طلبہ اور مسافروں کو واپس لانے کیلئے آج مزید 2 پروازیں بشکیک جائیں گی۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق خصوصی پروازوں کے ذریعے 360 طلبا کو وطن واپس لایا جائے گا، ایک پرواز لاہور، دوسری اسلام آباد پہنچے گی، دونوں پروازیں شام تک پاکستان پہنچنے کا امکان ہے۔یاد رہے کہ کرغزستان میں پرتشدد واقعات کے بعد پاکستانی طلبہ کی واپسی کا عمل شروع ہوگیا، گزشتہ روز طلبہ سمیت 180 مسافروں کو لے کر پہلی پرواز KA-571 لاہور ایئرپورٹ پر پہنچی۔لاہور ایئرپورٹ پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے خصوصی طور پر طلبہ کا استقبال کیا، اس موقع پر چیف آپریٹنگ آفیسر لاہور ایئرپورٹ اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔
کرغزستان میں پھنسے طلبہ نے پاکستان پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بشکیک میں حالات معمول پر نہیں، طلبہ میں بے چینی ہے، کرغزستان میں 10 سے 12 ہزار طلبہ کی جان کو خطرہ ہے۔

مزید :

قومی -