سونیا حسین اور وہاج علی کا  رومانوی فوٹوشوٹ وائرل، مداح برہم

سونیا حسین اور وہاج علی کا  رومانوی فوٹوشوٹ وائرل، مداح برہم
سونیا حسین اور وہاج علی کا  رومانوی فوٹوشوٹ وائرل، مداح برہم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (آئی این پی) معروف اداکارہ سونیا حسین اور مقبول اداکار وہاج علی کی جانب سے حال ہی میں کرائے  رومانوی  فوٹوشوٹ پر مداح انہیں تنقید کا نشانہ بناتے دکھائی دیے۔

وہاج علی اور سونیا حسین نے حال ہی میں کلاتھنگ برانڈ کے لیے فوٹوشوٹ کروایا، جس میں دونوں کو انتہائی قریب سے رومانوی انداز میں دکھایا گیا۔اگرچہ دونوں کے فوٹوشوٹ میں کوئی بھی بولڈ تصویر یا منظر نہیں تھا، تاہم دونوں کو انتہائی قریب سے رومانوی انداز میں دکھانے پر مداح برہم دکھائی دیے۔

جہاں سوشل میڈیا صارفین نے وہاج علی اور سونیا حسین کو رومانوی فوٹوشوٹ پر آڑے ہاتھوں لیا، وہیں مداحوں نے ان کی تعریفیں بھی کیں اور ان کی جوڑی کو بھی سراہا۔بعض افراد نے دونوں کے فوٹوشوٹ پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے دونوں سے فرمائشیں کیں کہ وہ جلد ہی پھر کسی ڈرامے میں ایک ساتھ مرکزی کرداروں میں دکھائی دیں۔

مزید :

تفریح -