بجلی کا شارٹ فال 4 ہزارمیگا واٹ تک پہنچ گیا،لائن لاسز والے علاقوں میں12سے14 گھنٹے لوڈ شیڈنگ

 بجلی کا شارٹ فال 4 ہزارمیگا واٹ تک پہنچ گیا،لائن لاسز والے علاقوں میں12سے14 ...
 بجلی کا شارٹ فال 4 ہزارمیگا واٹ تک پہنچ گیا،لائن لاسز والے علاقوں میں12سے14 گھنٹے لوڈ شیڈنگ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )ملک میں بجلی کا شارٹ فال چارہزار میگاواٹ تک پہنچ گیا۔
نجی ٹی وی سما کے مطابق ملک میں بجلی کی طلب 24 ہزار جبکہ رسد 20 ہزار میگاواٹ ہے۔ توسیع کے باعث تربیلا کے 8 پاور یونٹ بند ہیں۔ لائن لاسز والے علاقوں میں 12 سے 14 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔ذرائع کے مطابق اگر تقسیم کار کمپنیاں مختص شدہ کوٹہ وصول کریں تو لوڈشیڈنگ میں کمی ہوسکتی ہے، سسٹم اوور لوڈ ہونے سے بچانے کیلئے ڈیسکوز شہری علاقوں میں دو گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں چار گھنٹے لوڈ شیڈنگ کر سکتی ہیں۔ لائن لاسز والے ،چوری ،عدم ریکوری والے علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ طویل ہے۔

مزید :

قومی -