حکومت گلگت بلتستان کا سیاحت کے فروغ کیلئے اقدام ، 44 خستہ حال گیسٹ ہاؤسز کو جدید طرز پر تیار کیا جائے گا

حکومت گلگت بلتستان کا سیاحت کے فروغ کیلئے اقدام ، 44 خستہ حال گیسٹ ہاؤسز کو ...
حکومت گلگت بلتستان کا سیاحت کے فروغ کیلئے اقدام ، 44 خستہ حال گیسٹ ہاؤسز کو جدید طرز پر تیار کیا جائے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 گلگت(ڈیلی پاکستان آن لائن )حکومت گلگت بلتستان اورایس آئی ایف سی کے منصوبے گرین ٹورازم کمپنی کا سیاحت کے فروغ کیلئے معاہدہ طے پایا ہے۔
نجی ٹی وی" سما ء"کے مطابق معاہدے کے تحت گلگت بلتستان کے 44 سرکاری خستہ حال گیسٹ ہاؤسز کو جدید طرز پر تیار کیا جائے گا۔ معاہدے میں شامل گیسٹ ہاؤسز کئی برس سے سرکاری خزانے پر بوجھ تھے جن سے عوام کو کوئی فائدہ نہیں مل رہا تھا۔ان گیسٹ ہاؤسز کی تزین و آرائش سے علاقے میں سیاحت کے شعبے میں نہ صرف بہتری آئے گی بلکہ روزگار کے مواقع بھی پیدا ہونگے۔ اس منصوبے سے سیاحوں کا گلگت بلتستان کی جانب رجحان بڑھے گا۔گرین ٹورازم کمپنی ابتدائی طور پر 3 ارب روپے کی سرمایہ کاری کرےگی۔ سالانہ منافع کا 20 فیصد گلگت بلتستان میں سیاحت کے فروغ کے لئے استعمال کیاجائیگا جبکہ سالانہ آمدنی کا 35 فیصد گلگت بلتستان حکومت کو صوبے کی ترقی کے لئے دیاجائے گا۔