ایران نے پاپ گلوکار تتلو کو قید کی سزا سنا دی

May 19, 2024 | 04:00 PM

تہران (ڈیلی پاکستان آن لائن )سرکاری میڈیا نے اتوار کو اطلاع دی کہ ایران کی ایک عدالت نے مشہور پاپ گلوکار امیر حسین مقصودلو المعروف تتلو کو "فحش مواد" پھیلانے کے جرم میں قید کی سزا سنائی ہے۔
سوشل میڈیا ویب سائٹ العریبیہ اردوکے مطابق 36 سالہ مشہور موسیقار 2018 سے استنبول میں مقیم تھے۔ جس کے بعد ترک پولیس نے انہیں گزشتہ سال دسمبر میں ایران کے حوالے کر دیا تھا۔تب سے وہ ایران میں نظر بند تھے۔ان کے وکیل الہام رحیمیفر نے مزید تفصیلات بتائے بغیر کہا کہ تتلو کو قید کی متعدد "مختصر اور طویل مدتی" سزائیں سنائی گئیں۔

مزیدخبریں