اسحاق ڈار کا دورہ کرغزستان کیوں منسوخ ہوا ،وجہ سامنے آگئی

اسحاق ڈار کا دورہ کرغزستان کیوں منسوخ ہوا ،وجہ سامنے آگئی
اسحاق ڈار کا دورہ کرغزستان کیوں منسوخ ہوا ،وجہ سامنے آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) کرغستان کی حکومت کی درخواست پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سمیت پاکستانی وفد کا دورہ بشکیک منسوخ کر دیا گیا۔

لاہور میں وزیر اطلاعات عطاءتارڑ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے نائب وزیراعظم نے کہا کہ کرغزستان کے وزیر خارجہ نے درخواست کی کہ ہم پر یقین رکھیں کہ حالات معمول پر ہیں اس لئے نہ آئیں جبکہ کرغزستان کے سفیر نے کہا کہ گارنٹی دیتا ہوں کہ کوئی پاکستانی طالب علم واقعہ میں ہلاک نہیں ہوا۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر خارجہ نے کہا کہ اگر ضرورت ہوئی تو تصدیق کے لئے وزارت خارجہ کے کسی سینئر افسر کو بھجوایا جا سکتا ہے البتہ وہاں نہ خوفناک صورت حال تھی اور نہ ہے، دن میں دو چار بار وہاں کے حالات مانیٹر کریں گے۔ اگر بچے واپس آنا چاہتے ہیں تو اس کے لئے بھی تیار ہیں آج رات تک 840 لوگ آجائیں گے۔اسحاق ڈار نے کہا کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر میں نے اور امیر مقام نے ساتھ جانا تھا لیکن کرغز حکومت نے درخواست کی کہ آپ سینئر لوگ ہیں جس پر اپوزیشن ہوا دے گی لہٰذا آپ نہ آئیں، اپوزیشن وہاں مہم چلاتی رہتی ہے کہ غیر ملکی طلبہ کیوں آتے ہیں، ان کے سفیر نے بتایا کہ پیڈ بلاگر اور پیڈ سوشل میڈیا کا پتہ نہیں کیا ایجنڈا ہے۔

مزید :

قومی -