ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل ووین ریچرڈ کو اہم عہدے دیئے جانے کی خبریں گردش کرنے لگیں

ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل ووین ریچرڈ کو اہم عہدے دیئے جانے کی خبریں گردش کرنے لگیں
ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل ووین ریچرڈ کو اہم عہدے دیئے جانے کی خبریں گردش کرنے لگیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سوشل میڈیا پر ٹی20 ورلڈکپ سے قبل ویسٹ انڈین لیجنڈ سر ووین رچرڈز کو پاکستانی ٹیم کا مینٹور بنانے کی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگیں۔

ووین رچرڈ کی تعیناتی سے متعلق خبروں پر پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے تاحال کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔ گردش ہونے والی پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ میگا ایونٹ ویسٹ انڈیز اور امریکا میں شیڈول ہے اور اِن کنڈیشنز کا ویسٹ انڈین کرکٹر کو اندازہ جسکی وجہ سے انہیں پاکستانی ٹیم کے ساتھ رکھا جاسکتا ہے۔ قبل ازیں سال 2022 ورلڈکپ کے دوران میتھیو ہیڈن بطور مینٹور ٹیم کیساتھ منسلک رہ چکے ہیں۔ واضح رہے کہ ووین رچرڈز پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پہلے ایڈیشن سے اب تک کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیلئے بطور مینٹور خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔

مزید :

کھیل -