راکھی ساونت کی کامیاب سرجری، رسولی نکال دی گئی

راکھی ساونت کی کامیاب سرجری، رسولی نکال دی گئی
راکھی ساونت کی کامیاب سرجری، رسولی نکال دی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارت میں اپنے متنازع بیانات کی وجہ سے خبروں کی زینت بنی رہنے والی اداکارہ راکھی ساونت کی رسولی کی سرجری کامیاب رہی۔
بھارتی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ گزشتہ روز راکھی ساونت کی سرجری کی گئی اور ان کے رحم سے 10 سینٹی میٹر کی رسولی نکالی گئی۔اس حوالے سے راکھی کے سابق شوہر رتیش سنگھ نے راکھی کو ٹیگ کرتے ہوئے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو بھی شیئر کی، یہ ویڈیو آپریشن تھیٹر میں جانے سے قبل کی ہے جس میں راکھی ساونت کو آپریشن تھیٹر میں لے کر جاتے دیکھا جا سکتا ہے۔

مزید :

تفریح -