صدرابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر کو تلاش کرلیا گیا، ایرانی میڈیا کا دعویٰ

صدرابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر کو تلاش کرلیا گیا، ایرانی میڈیا کا دعویٰ
 صدرابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر کو تلاش کرلیا گیا، ایرانی میڈیا کا دعویٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تہران (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ حادثے کا شکارہونیوالے صدر رئیسی کے ہیلی کاپٹر کو تلاش کرلیا گیا ہے۔ 

ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر کو تلاش کیا جاچکا ہے جس کے بعد ایرانی صدر کی خیریت سے متعلق امیدیں بڑھ گئی ہیں، خیال رہے کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا قافلہ مشرقی آذربائیجان میں ڈیم کا افتتاح کر کے واپس آ رہا تھا کہ صدر اور وزیرخارجہ کا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہو گیا۔ہیلی کاپٹر میں وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان، مشرقی آذربائیجان کےگورنر ملک رحمتی اور  صوبے میں ایرانی صدرکے نمائندے آیت اللہ محمد علی بھی سوار  تھے،ہیلی کاپٹر کی لینڈنگ کا مقام شمال مغربی صوبے آزربائیجان شرقی میں اوزی گاؤں کے قریب ہے۔