ایمانداری خوش اخلاقی اور روڈ یوزرز کی مدد کرنا نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کا طرۂ امتیاز ہے :  بی اے ناصر

May 19, 2025 | 08:25 AM

شیخوپورہ ( ڈاکٹر علی حیدر رضوی ) آئی جی موٹروے پولیس  بی اے ناصر نے NHMP پولیس ٹریننگ کالج شیخوپورہ کا دورہ کیا اور زیرتربیت افسران سے خطاب میں ان کا کہنا تھاکہ ایمانداری خوش اخلاقی اور روڈ یوزرز کی مدد کرنا نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کا طرۂ امتیاز ہے ۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایمانداری، خوش اخلاقی اور روڈ یوزرز کی مدد کرنا این ایچ ایم پی کی بنیادی اقدار ہیں، زیر تربیت افسران ٹریننگ کالج شیخوپورہ سے فارغ ہونے کے بعد مثالی انداز میں خوش اخلاقی کے جذبہ سے سرشار ہو کر خدمت خلق کرتے ہوئے روڈ یوزرز کی مدد کو اپنا اولین فریضہ سمجھیں اور کسی بھی طرح کی کوئی کمی نہ چھوڑیں۔

 خطاب کے بعد ڈپٹی کمانڈنٹ ایس پی امداد اللہ شاہد کھرل نے جناب انسپیکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس بی اے ناصر صاحب کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر انہوں نے یاد گار شہداء پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی۔

مزیدخبریں