جسم کی چربی پگھلانے کے 3 وہ طریقے جو آج تک آپ کو کسی نے نہیں بتائے

جسم کی چربی پگھلانے کے 3 وہ طریقے جو آج تک آپ کو کسی نے نہیں بتائے
جسم کی چربی پگھلانے کے 3 وہ طریقے جو آج تک آپ کو کسی نے نہیں بتائے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(نیوزڈیسک) اگر آپ ورزش کے ذریعے اپنے جسم کی چربی پگھلا ناچاہتے ہیں تو ذیل میں بتائی گئی ورزشوں سے فائدہ اٹھاکر آپ ایسا کرسکتے ہیں۔ماہرصحت بی جے گاڈور نے ایسی تین ورزشیں بتائی ہیں جس پر عمل کرکے آپ بھی وزن کم کرسکتے ہیں۔
EMOM
اس لفظ کامطلب every minute on the minuteہیںاس ورزش کو کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ اگر آپ نے 10اٹھک بیٹھکیں کرنی ہیں تو 10بیٹھکیں لگانے کے بعد آپ کو اتنا ہی وقت آرام کرنا ہے اور پھر اگلی 10بیٹھکیں لگانی ہیں۔یہ عمل تب تک دہراسکتے ہیں جب تک آپ کو تھکاوٹ محسوس نہ ہو۔اس طریقے سے آپ کے پیٹ کی چربی تیزی سے کم ہوگی اور مسلز کو بھی آرام ملے گا۔
Tabata-Style Supersets
ورزش کا یہ طریقہ 1990ءکی دہائی میں ایک جاپانی تحقیق کار ایزومی تاباتا نے ایجاد کیا تھا جس میں چار منٹ کی بہت بھاری ورزش کی جاتی ہے۔اس کا کہنا تھا کہ 20سیکنڈز کے لئے تیز دوڑنااور10سیکنڈز کے آرام کی وجہ سے جسم کی چربی زیادہ تیزی سے پگھل جاتی ہے۔آپ چاہیں تو ذیل میں سے کسی ایک ورزش کا انتخاب کرسکتے ہیں۔
پہلی ورزش20سیکنڈ کریں اور پھر 10سیکنڈ کا آرام، دوسری ورزش کو بھی 20سیکنڈ دیں اور 10سیکنڈ آرام۔یہ ایک راﺅنڈ ہوگا اور آپ کو 4راﺅنڈز کرنے ہوں گے۔آپ کو 30منٹ تک ذیل میں بتائی گئیں تین ورزشیں کرنی ہے اور ہر ورزش کے راﺅنڈ میں ایک منٹ کا بریک دینا ہوگا:
Upper-Lower Superset
کسی ایسی ورزش کا انتخاب کریں جس میں آپ کے جسم کااوپر اور نیچے والا حصہ حرکت کرے۔ایسی ورزشوں میں اٹھک بیٹھک اور اچھلنا شامل ہے۔
Core-Cardio Superset
اس طریقے میں آپ چاہیں تو رسی لے کر اچھل سکتے ہیں،اس کی وجہ سے تمام جسم حرکت میں رہے گا۔
Unilateral Superse
اس ورزش میں آپ Bulgarian split squatکا انتخاب کریں جس میں آپ کو سیدھے کھڑے ہونا ہے اور اب ایک ٹانگ کو پیچھے کسی سیٹ پر (جس کی اونچائی 10انچ سے زائد نہ ہو) پر رکھنا ہے اور اوپر والے دھڑ کو نیچے کو لے کر جانا ہے۔
یہ تنیوں ورزشیں وزن کم کرنے کے لئے مفید ہیں۔
Weight-Loss Wheel
یہ ایک پہیے کی طرح کی ورزش ہے جس میں آپ کو ذیل میں بتائی ہوئی طریقے سے ورزشیں کرنی ہیں۔سب سے پہلےHubوالی ورزش سے آغاز کریں اور پھر Spokeکریں ، پھرHubورزش کی طرف آئیں اور دوسری بار Spoke 2کریں اور یہ عمل Spoke 5 تک دہراتے رہیں۔
جب آپSpoke 5تک مکمل کرلیں تویہ ایک راﺅنڈ ہوگا،اب آپ کو ایسے تین راﺅنڈ مکمل کرنے ہیں،ہر ورزش کے درمیان15سیکنڈ تک آرام کریں۔
Hub:اس ورزش میں آپ کو ’برپی‘کرنی ہے جس میں کو سکاٹ پوزیشن میں ہوکر پش اپ کرنے ہیں پھر فراگ جمپ لگاکرسکاٹ لگانا ہے۔
Spoke 1:اس میں آپ کو plankورزش کرنی ہے۔
Spoke 2:اس میں آپ کو Bridgeورزش کرنی ہے۔
Spoke 3:اب آپ کو بائیں جانبSide Plankکرنی ہے۔
Spoke 4:اب آپ کو دائیں جانب Side Plank کرنی ہے۔
Spoke 5:اس میں آپ کو Bird Dogورزش کرنی ہے۔

مزید :

تعلیم و صحت -