عرب دنیا صرف قتل و غارت گری جانتی ہے : سعودی عالم دین

عرب دنیا صرف قتل و غارت گری جانتی ہے : سعودی عالم دین
عرب دنیا صرف قتل و غارت گری جانتی ہے : سعودی عالم دین

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

ریاض(صباح نیوز)سعودی عرب کے ممتاز دانشور اور عالم دین علامہ ابراہیم البلیھی نے کہا ہے کہ عرب دنیا صرف قتل و غارت گری جانتی ہے اس نے انسانی تہذیب وتمدن میں کسی نئی چیز کا کوئی اضافہ نہیں کیا۔ عرب ممالک میں کہیں فکری اور سائنسی کامیابیوں کا کوئی تذکرہ ملتا ہے تو وہ یونانی ثقافت کے ان طلبا کی وجہ سے جنہوں نے اس ثقافت کو بطور تعلیم اپنایا۔مغرب بھی انسانی تہذیب وتمدن میں کوئی اہم قدم نہیں اٹھا سکا ان کی تاریخ دراصل یونانی اور رومن تاریخ کا تسلسل ہے۔

وہ عرب ملک جس کا ویزا حاصل کرنے کیلئے اب پاکستانی خواتین کو بے حد پاپڑ بیلنا پڑیں گے، وجہ بھی انتہائی شرمناک

ان خیالات کا اظہار عرب ٹی وی کو دیئے گئے ایک انٹرویو کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ جہاں تک عرب ممالک اور اقوام کا معاملہ ہے تو انہوں نے انسانی تہذیب کے فروغ میں رکاوٹیں کھڑی کیں۔عربوں کی تاریخ اٹھائیں تو سوائے تشدد، قتل، بمباری، قتل عام، اجتماعی قبروں کے کچھ نہیں دیا۔ انہوں نے اقوام متحدہ کے ادارہ برائے سائنس وثقافت یونیسکو پر بھی کڑی تنقید کی اور کہاکہ یونیسکو نے بھی ثقافت وتہذیب انسانی کے فروغ کے بجائے اسے ترقی معکوس کی طرف چلانے کی کوشش کی۔

مزید : عرب دنیا