کمسن لڑکی سے اجتماعی زیادتی کا کیس ہائیکورٹ نے مرکزی ملزم عدنان ثناءکو آئندہ سماعت پر حاضری یقینی بنانے کا حکم دیدیا
لاہور(ویب ڈیسک) لاہور ہائی کورٹ نے کمسن لڑکی سے اجتماعی زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عدنان ثناءاللہ کو آئندہ سماعت پر حاضری یقینی بنانے کا حکم دے دیا۔ جسٹس شاہد حمید ڈار نے پنجاب حکومت کی درخواست پر سماعت کی جس میں عدنان ثنااللہ کی سیشن عدالت سے ضمانت کو چیلنج کیا گیا ہے۔ پنجاب حکومت کے مطابق مرکزی ملزم عدنان ثناءاللہ نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر کمسن لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔ ماتحت عدالت نے ٹھوس شواہد ہونے کے باوجود ضمانت منظور کی۔ عدالت سے استدعا کی گئی کہ عدنان ثناءاللہ کی ضمانت منسوخی کا حکم دیا جائے۔ عدنان ثناءاللہ پر تھانہ ریس کورس کے علاقے میں ساتھیوں سمیت کمسن لڑکی سے اجتماعی زیادتی کرنے کے الزام میں مقدمہ درج ہے۔