چھت پر کھیلتے 4 سالہ بچے نے پاﺅں برساتی پانی کے پائپ میں پھنسا لیا، ریسکیو اہلکاروں نے نکالا

چھت پر کھیلتے 4 سالہ بچے نے پاﺅں برساتی پانی کے پائپ میں پھنسا لیا، ریسکیو ...
چھت پر کھیلتے 4 سالہ بچے نے پاﺅں برساتی پانی کے پائپ میں پھنسا لیا، ریسکیو اہلکاروں نے نکالا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گوجرانوالہ (ویب ڈیسک) چھت پر کھیلنے کے دوران 4 سالہ بچے نے اپنا پاﺅں برساتی پانی کے پائپ میں پھنسا لیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے آدھے گھنٹے کی جد وجہد کے بعد بچے کا پاﺅں باہر نکال لیا۔ معافی والا کے رہائشی اسلم کا چار سالہ بیٹا عبداللہ اپنے گھر کی چھت پر کھیل رہا تھا اس دوران اس کا پاﺅں چھت کے برساتی پانی کو نکالنے کیلئے لگے ہوئے پائپ میں پھنس گیا جسے نکالنے میں ناکامی پر گھر والوں نے ریسکیو اہلکاروں کو اطلاع دی، جس پر ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر چھت کو مشینری کے ساتھ توڑ کر بچے کے پاﺅں کو پائپ سے باہر نکال دیا، اس دوران بچہ خوف اور پاﺅں پر چوٹ لگنے کی وجہ سے چیختا چلاتا رہا۔

مزید :

گوجرانوالہ -