مسلم ممالک سے آنیوالوں کی رجسٹریشن کا منصوبہ زیر غور ہے :امریکی عہدیدار

مسلم ممالک سے آنیوالوں کی رجسٹریشن کا منصوبہ زیر غور ہے :امریکی عہدیدار
 مسلم ممالک سے آنیوالوں کی رجسٹریشن کا منصوبہ زیر غور ہے :امریکی عہدیدار

  

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ کے نومنتخب صدرڈونلڈ ٹرمپ کے پالیسی سازوں نے کہاہے مسلم ممالک سے امریکہ آنے والے افرادکواپنی رجسٹریشن کروانا ہوگی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کنساس کے سیکرٹری آف سٹیٹ کرس کوبیخ نے بتایاہے کہ مسلم ممالک سے امریکہ آنے والے افراد کی رجسٹریشن کی تجویززیر غور ہے ، ان میں خاص طورپر وہ ملک شامل ہونگے جہاں شدت پسند تنظیمیں فعال ہیں۔ کرس اس سے قبل ریاست ایریزونا میں سخت امیگریشن قوانین بنواچکے ہیں۔

مزید : بین الاقوامی