دورانِ پرواز مسافر نے کھانے کا ڈبہ کھولا تو اندر سے سبزی کی بجائے ایسی غلیظ ترین چیز نکل آئی کہ چیخیں نکل گئیں، جان کر کبھی کھانا کھانے کو دل نہ کرے

دورانِ پرواز مسافر نے کھانے کا ڈبہ کھولا تو اندر سے سبزی کی بجائے ایسی غلیظ ...
دورانِ پرواز مسافر نے کھانے کا ڈبہ کھولا تو اندر سے سبزی کی بجائے ایسی غلیظ ترین چیز نکل آئی کہ چیخیں نکل گئیں، جان کر کبھی کھانا کھانے کو دل نہ کرے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دلی (مانیٹرنگ ڈیسک) ہر ائیرلائن کی کوشش ہوتی ہے کہ اپنے مسافروں کو دوران پرواز منفرد سے منفرد ترین کھانے پیش کرے لیکن بھارتی فضائی کمپنی ائیرانڈیا اس کوشش میں کچھ زیادہ ہی آگے نکل گئی اور ایک مسافر کو چٹ پٹے کھانے کے ساتھ بھنا ہوا کاکروچ بھی پیش کردیا۔
اخبار ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق ائیرانڈیا کی پرواز AI127 بھارتی شہر حیدر آباد سے امریکی شہر شکاگوجارہی تھی۔ اس پرواز میں انجینئر راہول رگھو وانچھی بھی سوار تھے، جنہیں بالکل بھی اندازہ نہیں تھا کہ ائیرانڈیا ان کے ساتھ کھانے کے نام پر کیا مذاق کرنے والی تھی۔ راہول کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی پسندیدہ ڈش سبزی کا ڈبہ کھولا تو اس میں سے ایک کاکروچ برآمد ہوگیا، جسے دیکھتے ہی ان کی حالت غیر ہونے لگی۔

دوران پرواز مسافر جہاز کے سامنے آسمان میں اچانک ایسی چیز آگئی کہ پائلٹ کے اوسان خطا ہوگئے، یہ کوئی جہاز یا پرندہ نہیں تھا بلکہ۔۔۔ ایسا انکشاف کہ پوری دنیا پریشان ہوگئی
انہوں نے فوری طور پر کھانے کی پلیٹ میں پڑے کاکڑوچ کی تصویر بنائی اور اسے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر پوسٹ کردیا جہاں یہ دیکھتے ہی دیکھتے عام ہو گئی۔ا ئیرانڈیا نے بھی راہول کی ٹویٹ کے جواب میں فوری طور پر معذرت کا پیغام جاری کیا اور یقین دہانی کروائی کہ کھانے میں کاکروچ سپلائی کرنے والے فوڈ سپلائر کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔
اس موقع پر دیگر مسافروں کا کہنا تھا کہ انہوں نے ناصرف خود دوبارہ اس ائیرلائن سے سفرکرنے سے توبہ کریں گے بلکہ اپنے جاننے والوں کو بھی مشورہ دیں گے کہ یہ غلطی کبھی نہ کریں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -