پاکستان کے وہ مقامات جنہیں دیکھ کر آپ سوئزرلینڈ کی خوبصورتی بھول جائیں گے

پاکستان کے وہ مقامات جنہیں دیکھ کر آپ سوئزرلینڈ کی خوبصورتی بھول جائیں گے
پاکستان کے وہ مقامات جنہیں دیکھ کر آپ سوئزرلینڈ کی خوبصورتی بھول جائیں گے

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد(نیوزڈیسک)ہر پاکستانی کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ سیروتفریح اور ہنی مون کے لئے بیرون ملک جائے جس کی وجہ لوگ یہ بتاتے ہیںکہ انہیں وہاں خوبصورت مناظر دیکھنے کو ملتے ہیں ۔شاید انہیں یہ علم نہیں ہوتا کہ پاکستان میں ایسے خوبصورت مناظر اور وادیاں موجود ہیں جنہیں دیکھنے پر جنت کا گماں ہوتا ہے،نئے شادی شدہ جوڑوں کے لئے یہ مقامات دلفریب مناظرسے بھرپور ہے۔آئیے آپ کو بھی ان جگہوں کے بارے میں بتاتے ہیں۔

شوگان

کاغان وادی کی سرسبزسطح مرتفع شوگان صوبہ خیبر پختونخواہ میں واقع ہے۔سردیوں میں برف باری سے چھپ جانے والی یہ وادی گرمیوں میں انتہائی سربز اور خوبصورت نظارے دیتی ہے۔اس کے نزدیک کئی خوبصورت مقامات ہیں جن میں سری پایا،مکران پہاڑی وغیرہ بہت معروف ہیں۔اس میں ہوٹلوں کی تعداد بھی کافی ہے جس کی وجہ سے یہاں رہنے میں دشواری نہیں ہوتی۔

شنگریلا

گلگت بلتستان کے ضلع سکردو میں واقع یہ جگہ جھیلوں کی وجہ سے بہت مشہور ہے۔آپ یہاں اپنی گاڑی یا پھر ہوائی جہاز کے ذریعے پہنچ سکتے ہیں۔

مری، بھوربن

یہ پاکستان کے مقبول ترین سیاحتی مقامات میں گنا جاتا ہے،یہاں دیکھنے کے لئے آپ کو مال روڈ،گورنرہاﺅس،پنڈی پوائنٹ اور دیگر مقامات مل جاتے ہیں۔ایوبیہ،نتھیاگلی،ڈونگاگلی،بھوربن،خانسپور اور کشمیر پوائنٹ دیکھنے کے قابل ہیں۔

وادی نیلم

اسے دنیا میں جنت کہا جاتا ہے جہاں آپ کو سرسز مقامات اورتازہ ہوا میسر آئے گی۔اس وادی میں کئی خوبصورت قصبے اور پہاڑیاںآپ کے سفر کو خوبصورت بنادیں گی۔

ناران

یہ وادی کاغان سے متصل ہے اور بہت سے دلفریب مناظر سے بھری ہوئی ہے۔یہاں کی سب سے مشہور ’جھیل سیف الملوک‘ ہے جسے دیکھنے کے لئے لوگ دیوانوں کی طرح آتے ہیں۔اس کے دیگر مقامات میں لالاسارجھیل،لالازار میڈوز اور دریائے کنہار شامل ہیں۔

وادی سوات

اسے پاکستان کا سوئزرلینڈ کہا جاتا ہے اور اسی بات سے آپ اندازہ کرسکتے ہیں کہ یہ وادی کس قدر خوبصورت ہوگی۔اس وادی میں کئی ضوبصورت ندیاں اور قصبے دیکھنے کو ملتے ہیں،اس کے مشہوراور خوبصورت مقامات میں بحرین،کالام،مالم جبا شامل ہیں۔

وادی ہنزہ

یہ وادی نہ صرف پاکستان میں بلکہ بین الاقوامی سیاحوں میں بھی بہت مقبول ہے اور ہر سال یورپ اور امریکہ سے لوگ اسے دیکھنے کے لئے آتے ہیں۔یہاں کی جھیلیں اور پہاڑی سلسلے دیکھنے میں دلفریب ہیں۔

فیری میڈوز

نانگاپربت کے قریب واقع یہ میدان اپنی نام ہی سے ایسے لگتے ہیں جیسے کسی پری کی آماجگاہ ہوں۔آپ کو یہاں کاٹیج مل جاتے ہیں جہاں آپ اپنے ہمسفر کے ساتھ بیتائے ہوئے وقت کو مزیدخوبصورت اور رومانوی بناسکتے ہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس