صرف ایک ہفتے میں 4.5 کلو وزن کم کرنے کا طریقہ آپ بھی جانئے

صرف ایک ہفتے میں 4.5 کلو وزن کم کرنے کا طریقہ آپ بھی جانئے
صرف ایک ہفتے میں 4.5 کلو وزن کم کرنے کا طریقہ آپ بھی جانئے

  

لندن(نیوزڈیسک) اگر آپ بڑھتے ہوئے وزن کی وجہ سے پریشان ہیں اور باوجود کوشش کے اسے کم نہیں کرپارہے تو آئیے آپ کو ایک ایسا طریقہ بتاتے ہیں جس پر عمل کرکے آپ ایک ہفتے میں 10پاﺅنڈ تک وزن کم کرلیں گے۔

وزن کم کرنے کا طریقہ

ناشتہ کرنے سے قبل ایک لیموں لے کر اسے ٹھنڈے گلاس پانی میں ملائیں،یہ مشروب صبح اٹھتے ہی خالی پیٹ پینا ہے۔اس کے آدھ گھنٹے بعد ناشتہ کریں جو کہ پھلوں پرمشتمل ہو۔ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ دن بھر کھانے کی بجائے پھلوں کا استعمال صرف ناشتے میں زیادہ فائد دیتا ہے۔آپ چاہیں تو ایک چکوترا،دو مالٹے،دو سیب اوردو ناشپاتی کھاسکتے ہیں۔اس کے ساتھ بادام یا اخروٹ بھی ناشتے میں شامل کئے جاسکتے ہیں۔دوپہر کے کھانے میں ایک گوشت کا ٹکڑا ابال کر کھائیں،یہ گوشت مرغی یا بکرے کا ہوسکتا ہے۔دوپہر کے کھانے میں روٹی سے مکمل اجتناب کریں اور دہی کا استعمال کریں۔سہ پہر میں سلاد بناکرکھائیں اور رات کا کھانا ہر صورت شام 6بجے تک کھائیں اور اس میں دو ابلے ہوئے انڈے،کھیرے اور زیتون کا تیل استعمال کریں۔شام 6بجے کے بعد کچھ کھانے کی بجائے تین سے چار کپ سبز چائے کے پئیں کہ اس طرح بھوک بھی نہیں لگے گی اورآپ کاوزن بھی کم ہوگا۔آپ چاہیں تو اس روٹین کو ایک ہفتے سے زیادہ جب تک چاہیں استعمال کرسکتے ہیں۔

مزیدپڑھیں:’چقندر کا جوس پئیں تو یہ کام کرنے کی توانائی فوری آجاتی ہے‘ سائنسدانوں کا ایسا انکشاف جسے جان کر آپ فوراً چقندر کی تلاش میں نکل کھڑے ہوں گے

مزید : تعلیم و صحت