اگر آپ بھی انگلیوں پر گنتی کرتے ہیں تو آپ میں بھی یہ ایک انتہائی زبردست صلاحیت موجود ہے،سائنسدانوں نے شخصیت کے بارے میں بڑا انکشاف کر دیا

اگر آپ بھی انگلیوں پر گنتی کرتے ہیں تو آپ میں بھی یہ ایک انتہائی زبردست ...
اگر آپ بھی انگلیوں پر گنتی کرتے ہیں تو آپ میں بھی یہ ایک انتہائی زبردست صلاحیت موجود ہے،سائنسدانوں نے شخصیت کے بارے میں بڑا انکشاف کر دیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

نیویارک(نیوزڈیسک) اگر آپ حساب کتاب کے دوران ہاتھوں کی انگلیوں پر گنتے ہیں اور اپنی اس عادت کی وجہ سے شرمندہ ہوتے ہیں تو خوش ہوجائیں کیونکہ اس طرح کرنے والے لوگ زیادہ عقلمند اور ذہین ہوتے ہیں۔اخبار وال سٹریٹ جرنل کا کہنا ہے کہ جو بچے ہاتھوں پر گنتی کرتے ہیں انہیں اپنے ہاتھوں کا ادراک ان بچوں کی نسبت زیادہ ہوتا ہے جو ایسا نہیں کرپاتے ،ایسے کرنے والے بچے زیادہ ذہین ہوتے ہیں۔ماہرین نفسیات کا کہنا ہے کہ اپنی انگلیوں پر نام،اعدادوزمار یاد رکھنے سے بچوں کے ادراک میں بہتری آتی ہے اور ان کی تخیلاتی قوت ابھرتی ہے۔سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ انگلیوں کے پور چونکہ دماغ سے منسلک ہوتے ہیں لہذا دماغ کے یہ حصے بھی جاگ جاتے ہیں اور بچے اپنی پوشیدہ قوتوں کا بہتر طریقے سے استعمال کرنے لگتے ہیں۔گالاڈیوٹ یونیورسٹی کی ماہر نیورولوجسٹ ایلاری برٹیلیٹی کی جانب سے کی گئی تحقیق میں 8اور13سال کی عمر کے 39بچوں کے دماغ کا سکین کیا گیاجس کا مقصد یہ جاننا تھا کہ اعدادوشمار کے دوران ان کے دماغ میں کیا چلتا ہے۔تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ انگلیوں کی حرکت کے دوران دماغ کے مخصوص حصے کام کرنے لگتے تھے اور عام حالات میں ایسا نہیں ہوتا تھا۔ماضی میں کچھ ایسی تحقیقات کی گئی ہیں جس میں بتایا گیا ہے کہ بچوں کی انگلیوں پر گننے کی طاقت کی وجہ سے انہیں فائد ہوتا ہے اور اس تحقیق میں اس بات کا دقیق جائزہ لینے کے بعد یہ نتیجہ سامنے آیا ہے۔

1942ءسے سمندر کی تہہ میں پڑی کئی سو ٹن وزنی چیزیں جو آج اچانک غائب ہوگئیں، ایسا انکشاف منظر عام پر کہ سائنسدانوں میں خوف پھیل گیا،مکمل خبر پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں

مزید : ڈیلی بائیٹس