بنگلہ دیشی میڈیا بھی بھارتی نقش قدم پر چل نکلا ،عمران خان جونیئر کی نوبالز کوفکسنگ کا رنگ دینے کی کوشش
ڈھاکہ(مانیٹرنگ ڈیسک)بنگلہ دیشی میڈیا بھی بھارتی نقش قدم پر چل نکلا ،عمران خان جونیئر کی نوبالز کو بنگلہ دیشی میڈیا نے فکسنگ کا رنگ دے دیا ہے،پاکستانی کرکٹر بی پی ایل میں باریسال بلز کی نمائندگی کررہے ہیں،کرکٹر سے کھیل کے دوران نوبالز ہوگئیں جس کو بنگلہ دیشی میڈیا نے ایشو بنا کر ڈھنڈورا پیٹنا شروع کردیا کہ یہ فکسنگ کا نتیجہ ہے۔
اس سے قبل بھارتی میڈیا بھی پاکستانی کھلاڑیوں کو بڑھا چڑھا کر پیش کرتا رہے ،پاکستانی کرکٹرز پر بے بنیاد الزامات بھی لگائے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ بنگلہ دیش میں پریمیئر لیگ جاری ہے جس میں پاکستانی کھلاڑی بھی مختلف ٹیموں کی نمائندگی کررہے ہیں۔