حاجی عدیل کا انتقال!

حاجی عدیل کا انتقال!

چل چلاؤ کا دور ہے، عوامی نیشنل پارٹی کے مدبر، سنجیدہ اور اعتدال پسند رہنما، سابق سینیٹر حاجی عدیل بھی رخصت ہو گئے وہ شوگر اور گردوں کے عارضہ میں مبتلا تھے، جو جان لیوا ثابت ہُوا، اُن کا انتقال گزشتہ روز اُن کی رہائش گاہ پر ہُوا۔

حاجی عدیل اپنی سنجیدگی، اصولی اور پُر دلیل گفتگو کے حوالے سے جانے جاتے تھے اور بڑے قابلِ احترام تھے، اپنے پرائے سبھی اُن کی عزت کرتے تھے وہ انتخابی عمل کے نتیجے میں2009ء میں ہونے والے سینیٹ کے انتخابات میں منتخب ہوئے اور2015ء تک سینیٹر رہے،جب اُن کی میعاد پوری ہو گئی تو وہ ریٹائر ہو گئے۔ وہ ایک بزرگ اور پرانے پُرخلوص سیاست دان تھے، اُن کے بارے میں اتنا ہی کافی ہے کہ کبھی کسی سکینڈل کی زد میں نہیں آئے، اُن کی وفات پر مُلک بھر سے تعزیت کا اظہار کیا گیا ہے۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور اُن کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے۔

مزید : اداریہ