ہواوے کاالحمر�آرٹس کونسل میں 26نومبر کو کنسرٹ کا اہتمام

ہواوے کاالحمر�آرٹس کونسل میں 26نومبر کو کنسرٹ کا اہتمام
 ہواوے کاالحمر�آرٹس کونسل میں 26نومبر کو کنسرٹ کا اہتمام

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور( پ ر)دنیا میں اسمارٹ فونز کے سرکردہ پروائیڈراورٹیلی کام تخلیق کار ہواوے کی جانب سے لاہور کے الحمر�آرٹس کونسل میں 26نومبر کو ایک زبردست کنسرٹ کا اہتمام کیا جارہا ہے ۔اس شو کی میزبانی فہد شیخ کرینگے جبکہ شو میں ٹیلنٹڈ جج صاحبان کا پینل بھی موجود ہوگا جو کہ ملک کے معروف گلوکاروں اور موسیقاروں پر مشتمل ہے،اس شو میں ہواوے لائیو مہم کے دوران ملک کے مختلف تعلیمی اداروں اور مشہور مقامات سے ہواوے فلوٹ اور ہواوے ایپ کے ذریعے منتخب کی گئی آوازوں میں سے کسی ایک حتمی آواز کاانتخاب کیا جائیگا۔اس کنسرٹ کو دیکھنے کیلئے ابھی سے لوگ انتہائی بے چین ہیں اور یقینی طور پر تین وجوہات کی بناء پر اس کنسرٹ کو دیکھنے کا موقع کسی طور پر نہیں کھویا جاسکتا۔اس کنسرٹ میں معروف ججز کا پینل موجود ہے جس میں امانت علی،نبیل شوکت،عدیل چودھری اور علی سیٹھی شامل ہیں،ان چاروں کا شمار ملک میں موسیقی کے شعبے کے انتہائی مایہ ناز افراد میں کیا جاتا ہے ،اس کنسرٹ میں شامل ہونے کی دوسری اہم وجہ اس شو میں پیش کئے جانے والے دس فائنلسٹ ہیں جن کا انتخاب ہواے لائیو مہم اور ہواوے ایپ کے ذریعے کیا گیا ہے ،یہ تمام افراد ججز کی کڑی جانچ پڑتال کے بعد سامنے آئے ہیں اور یقینی طور پر حاضرین کو انتہائی زبردست مقابلہ دیکھنے کو ملے گا،ان تمام دس فائنلسٹ میں سے تین سرفہرست افراد کو انعام کا حقدار ٹھہرایا جائیگا،کنسرٹ میں شرکت کے خواشمند افراد ہواوے کے سوشل میڈیا پیج 147HuaweiLive,148 اور 147HuaweiPakistan.148 کے ساتھ ساتھ ہواوے لائیو اپ ڈاؤن لوڈ کرکے ٹکٹ جیتنے کا موقع حاصل کرسکتے ہیں،کنسرٹ میں شامل ہونے کی تیسری وجہ اس کنسرٹ کا مقام ہے،الحمرا آرٹس کونسل کی عمارت کا شمار آرٹ کے شاہکار کے طور پر کیا جاتا ہے ،اس کنسرٹ میں شریک ہوکر نہ صرف حاضرین اپنے پسندیدہ اسٹارز سے مل سکیں گے بلکہ مقابلے کالطف اٹھانے کے ساتھ ساتھ الحمر�آرٹس کونسل جیسی شکاہکار عمارت کا بھی مشاہدہ کرسکیں گے ،اس کنسرٹ کے مفت ٹکٹس حاصل کرنے کیلئے فیس بک پر ہواوے پاکستان اور انسٹا گرام پر پوچھے گئے آسان سوالات کے جوابات دے کر قرعہ اندازی میں شامل ہوا جاسکتا ہے ،ہواوے نے ہمیشہ سے نوجوانوں کیلئے تفریح کے بھرپور مواقع فراہم کئے ہیں اور ہواوے لائیو مہم کا مقصد بھی نوجوانوں میں گلوکاری کے پوشیدہ ٹیلنٹ کو سامنے لانا ہے ۔

مزید : کلچر