حکومتی سرپرستی میں ہی موسیقی کودوبارہ حقیقی مل سکتا ہے،شاہدہ منی

حکومتی سرپرستی میں ہی موسیقی کودوبارہ حقیقی مل سکتا ہے،شاہدہ منی
 حکومتی سرپرستی میں ہی موسیقی کودوبارہ حقیقی مل سکتا ہے،شاہدہ منی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور(فلم رپورٹر)میلوڈی کوئین آف ایشیاء پرائڈ آف پرفارمنس گلوکارہ شاہدہ منی نے کہا ہے کہ حکومتی سرپرستی میں ہی موسیقی کوحقیقی فروغ مل سکتا ہے ، ہمارے ملک میں ایک سے بڑھ کر ایک گلوکار موجود ہے مگر ان کو آگے بڑھنے کا موقع نہیں مل رہا ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں بننے والی فلموں میں جہاں نئے اداکاروں کو موقع دیا جا رہا ہے وہاں ہمیں نئے گلوکاروں سے بھی فائدہ اٹھانا چاہیے تاکہ مستقبل میں ہمارے پاس موسیقی کا ایک بڑا اثاثہ ہو ۔ شاہدہ منی نے کہا کہ فنون لطیفہ حکومتی سرپرستی کے بغیر عروج حاصل نہیں کر سکتا ۔ موجودہ حکومت فنکار نواز ہے اور فنکاروں کے حوالے سے مثبت اقدام اٹھا رہی ہے ۔ بڑے فنکار کے اس دنیا سے جانے سے جو خلا پیدا ہوا ہے اس کو کسی طور پرپورا نہیں کیا جا سکتا مگر ہم آنے والے وقت کے لئے نوجوان گلوکاروں کی ایک بڑی کھیپ تیار کر سکتے ہیں ۔

اس کے لئے اگر حکومت اکیڈمی بنائے تو میں بلا معاوضہ خدمات انجام دینے کے لئے تیار ہوں۔

مزید : کلچر