لوگ رشتوں کے احترام کو فراموش کرتے جارہے ہیں ،میگھا

لوگ رشتوں کے احترام کو فراموش کرتے جارہے ہیں ،میگھا
 لوگ رشتوں کے احترام کو فراموش کرتے جارہے ہیں ،میگھا

  

لاہور(فلم رپورٹر)معروف اداکارہ ،ماڈل اور پرفارمر میگھانے کہا ہے کہ آج کے دور میں مخلص اور پر خلوص لوگوں کا قحط ہے ،نفسا نفسی کے اس دور میں لوگ رشتوں کے احترام کو فراموش کرتے جارہے ہیں ۔ میگھا نے کہا ہے کہ پاکستان کی فنکار برادری کشمیریوں بھائیوں کی شانہ بشانہ کھڑی ہے۔بھارت ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کررہا ہے۔آزادی کشمیریوں کا حق اس پر ڈاکہ نہ ڈالا جائے ۔جب تک کشمیر آزاد نہیں ہوگا پاکستان اور بھارت کے درمیان کبھی اچھے تعلقات قائم نہیں ہونگے۔انہوں نے کہا نہتے کشمیروں پر ظلم و ستم انسانی حقوق کی کھولی خلاف ورزی ہے ۔اقوام متحدہ کے چاٹر آف ڈیمانڈ کے مطابق کشمیری عوام کو حق خودرادیت کا حق دیا جائے۔فنکار برادری کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔

میگھانے مزید کہا میں بہت جلد اس حوالے وفاقی دارالحکومت کشمیریوں عوام کی جرات و بہادری کو سلام پیش کرنے کیلئے ایک خصوصی پروگرام کا اہتمام کررہی ہوں ۔جب تک کشمیر کا مسئلہ حل نہیں ہو گا دونوں ملکوں کے درمیان اچھے تعلقات قائم نہیں ہو سکتے۔ ۔میگھانے کہاکہ میں اس بات پر مکمل یقین ہے کہ انسان جو بوتا ہے وہی کاٹتا ہے‘میں نے اپنی زندگی میں جو بھی دل و دماغ میں آیا اس کو ٹھان کر محنت کی جس کا نتیجہ ہمیشہ کامیابی کی صورت میں ملا ہے ۔

مزید : کلچر