ہمیشہ بے مقصد لڑائی جھگڑے سے گریز کیا ہے،اداکارہ و پرفارمرماہ نور

ہمیشہ بے مقصد لڑائی جھگڑے سے گریز کیا ہے،اداکارہ و پرفارمرماہ نور
ہمیشہ بے مقصد لڑائی جھگڑے سے گریز کیا ہے،اداکارہ و پرفارمرماہ نور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)فلم،ٹی وی اور سٹیج کی معروف اداکارہ،ماڈل اور پرفارمر ماہ نے کہا ہے کہ میں نے ہمیشہ بے مقصد لڑائی جھگڑے سے گریز کیا ہے۔سٹیج کی چند نام نہاد اور ناکام پرفارمرز میرے ساتھ اپنا نام جوڑ کر شہرت حاصل کرناچاہتی ہیں لیکن میرا ان کو مشورہ ہے کہ فنکار کو شہرت سازش سے نہیں بلکہ محنت،لگن اور جنون سے حاصل ہوتی ہے۔میں جب بھی کسی تھیٹر میں کام کرتی ہوں تو میرے خلاف کچھ چھوٹی فنکارائیں داد نہ ملنے کی وجہ سے حسد کرنے لگتی ہیں اور جب ان سے برداشت نہیں ہوتا تو وہ لڑائی جھگڑے پر اتر آتی ہیں لیکن میں نے کبھی ان کی بات کا جواب دینا مناسب نہیں سمجھا کیونکہ کیچڑ میں پتھر مارنے سے اپنا ہی دامن آلودہ ہوتا ہے ۔
ایک سوال کے جواب میں ماہ نور نے کہا کہ تماثیل تھیٹر میں جاری ڈرامہ میں میری پرفارمنس کو بہت پسند کیا جا رہا ہے میری کامیابی لوگوں سے برداشت نہیں ہو رہی جس کی وجہ سے وہ میرے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں ۔

مزید :

کلچر -