پاکستان نظریاتی ریاست ہے ‘تحفظ سب کی ذمہ داری ہے،صائمہ

پاکستان نظریاتی ریاست ہے ‘تحفظ سب کی ذمہ داری ہے،صائمہ
 پاکستان نظریاتی ریاست ہے ‘تحفظ سب کی ذمہ داری ہے،صائمہ

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور(فلم رپورٹر)فلم اور ٹی وی کی معروف اداکارہ صائمہ نے کہا ہے کہ پاکستانی فنکاراور پروڈیوسرز کو بھارتی ثقافتی یلغار روکنے کیلئے بھرپور کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے ،بھارتی میڈیا اپنے ملک کے فنکاروں کو جتنا پروٹوکول دیتا ہے اگر پاکستانی میڈیا بھی اپنے فنکاروں کو پروٹول دے تو پاکستان فلم انڈسڑی دنوں میں ایشیاء میں حیرت انگیز طور پر ترقی کرسکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج کا مقابلہ کرنے کیلئے ہماری بہادر پاک فوج موجود ہے لیکن بھارتی فنکاروں اور میڈیا کا مقابلہ کرنے کیلئے ہماری منصوبہ بندی ناقص ہے۔

،پاکستانی میڈیا بھرپور انداز میں بھارتی تابڑ توڑ حملوں کا جواب دے ۔پاکستانی فنکاراور پروڈیوسر وں کو بھی بھارتی ثقافتی یلغار روکنے کیلئے بھرپور کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے ۔صائمہ نے کہا کہ جو لوگ کہتے ہیں کہ سرحد صرف ایک لکیر کا درجہ رکھتی ہے وہ احمقوں کی جنت میں بستے ہیں لاکھوں جانوں کا نذرانہ دیکر حاصل کیا گیاپاکستان صرف زمین کا ٹکڑا نہیں بلکہ ایک نظریاتی ریاست ہے جسکا تحفظ ہم سب کی ذمہ داری ہے ۔

مزید : کلچر