شوبز کی دنیا میں کسی سے مقابلے بازی پر یقین نہیں رکھتی،عینی رائے

شوبز کی دنیا میں کسی سے مقابلے بازی پر یقین نہیں رکھتی،عینی رائے
 شوبز کی دنیا میں کسی سے مقابلے بازی پر یقین نہیں رکھتی،عینی رائے

  

لاہور(فلم رپورٹر)معروف اداکارہ وماڈل عینی رائے نے کہاہے کہ میں شوبز کی دنیا میں کسی سے مقابلے بازی پر یقین نہیں رکھتی ،ایک اچھی اداکارہ بننا میرا خواب ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہرت اور دولت آنے جانی والی چیزہے اور میں شوبز کے میدان میں صرف اپنے فن کے ذریعے سے لوگوں کے دلوں پر راج کرنا چاہتی ہوں اور اس کے لئے محنت کو اپنا پہلا اور آخری اصول بنا رکھا ہے ۔ڈائریکٹر شاہد عزیز کے میگا پراجیکٹ ٹیلی فلم ’’انسانیت‘‘میں ایک منفرد کردار میں نظر آؤں گی۔ عینی رائے نے کہا کہ میری خوش قسمتی ہے کہ مجھے ہمیشہ اچھے پروڈیوسرز اور ڈائریکٹرز ملے ہیں جنہوں نے میری صلاحتوں کے مطابق مجھ سے کام لیا ۔

یہ بات حقیقت ہے کہ شوبز میں جیلسی ہوتی ہے مگر میں ان باتوں سے بے نیاز ہوکر صرف اپنے کیریئر پر توجہ دے رہی ہوں اور مجھے اپنے خدا پر یقین ہے کہ ایک دن میرا نام بھی سپرسٹار اداکاروں میں ہو گا۔

مزید : کلچر