شوق اور شہرت کیلئے شوبز میں آیا ہوں،اداکار نعمان خان

شوق اور شہرت کیلئے شوبز میں آیا ہوں،اداکار نعمان خان

لاہور(فلم رپورٹر)ابھرتے ہوئے نوجوان اداکار نعمان خان نے کہا ہے کہ میں شوق اور شہرت کیلئے شوبز میں آیا ہوں اور مجھے کسی جعلی شہرت کی ضرورت نہیں اپنے کام کی وجہ سے ہی عزت اور مقام حاصل کر ونگا ۔ نعمان خان نے’’پاکستان‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سفارش کے ذریعے آگے آنیوالے لوگوں کی شہرت بھی جعلی ہوتی ہے لیکن جو لوگ محنت سے آگے آئیں ان کا نام ہمیشہ زندہ رہتا ہے اور مجھے فخر ہے کہ میں آج جس مقام پر ہوں یہ سفارش سے نہیں بلکہ محنت سے حاصل کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں گلوکاری کے شعبے میں ابھی بہت کچھ کر نے کی ضرورت ہے جس کیلئے حکو متی سطح پر اقدامات کر نا ناگزیر ہو چکا ہے ۔

مزید : کلچر