پاکستان اور ترکی کے درمیان سالانہ تجارت کا حجم5ارب ڈالر تک پہنچ سکتا ہے: شیخ ابراہیم

پاکستان اور ترکی کے درمیان سالانہ تجارت کا حجم5ارب ڈالر تک پہنچ سکتا ہے: شیخ ...

لاہور(کامرس رپورٹر)پاکستان اور ترکی کے درمیان سالانہ تجارت کا حجم5ارب ڈالر تک پہنچ سکتا ہے ، ایکسپورٹ میں اضافہ کیلئے پیداواری لاگت میں کمی کیلئے بجلی اور گیس کے ٹیرف اور ٹیکسوں کی شرح میں کمی کرے، ان اخیالات کا اظہار لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ایگزیکٹو کمیٹی کے کارپوریٹ ممبر شیخ محمد ابراہیم نے میڈیاکے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا ۔ انہو ں نے کہا کہ ترکی کے ساتھ موجودہ حالات میں باہمی تجارت کا گراف اتنا زیادہ نہیں ہے لیکن اگر حکومت ایکسپورٹ کو بڑھانے کیلئے ٹھوس اقدامات کرے تو یہ اربوں ڈالر سالانہ تک پہنچ سکتی ہے ۔

شیخ محمد براہیم نے کہا کہ جب تک ملکی کی ایکسپورٹ میں اضافہ نہیں ہو گا ملک کا تجارتی خسارہ دن بدن بڑھتا جائے گا جس سے حکومت کو ترقیاتی کاموں کیلئے قرضوں کا سہارا لینا پڑے گا لیکن اگر ملک میں پیداواری لاگت کم ہو گئی تو پاکستانی مصنوعات عالمی منڈی میں قیمتوں کا مقابلہ کرنے کے قابل ہو جائیں گی جس سے ملک کی برآمدات میں اضافہ گا،

مزید : کامرس