پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک کی تنظیم نو کا کام تیزی سے جاری ہے، عامر عزیز

پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک کی تنظیم نو کا کام تیزی سے جاری ہے، عامر عزیز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کامرس رپورٹر ) پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک لمیٹڈ کے سٹاف کی جدید خطوط پر ٹریننگ کے بعد موجودہ حالات میں بہترین نتائج دینے کیلئے استعداد کار میں بہتری آئے گی، کیونکہ میرے نزدیک اس وقت وہ ادارہ کامیابی کی منازل طے کرے گا جو اپنے کلائنٹس کو جدید بینکنگ کی سہولیات اور ان سے موثر رابطہ رکھے گا، ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹرجنرل نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف بینکنگ اینڈ فنانس عامر عزیز نے بینک ایگزیکٹو کے ٹریننگ پروگرام کے آخری روز خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ بینکنگ کے شعبہ میں اس وقت مقابلے کی فضاء ہے، ان حالات میں کام کرنے اور کلائنٹس کو بہترین سروس دینے کیلئے ضروری ہے کہ سٹاف موجودہ حالات کے مطابق تیار ہو۔

، صدر / چیف ایگزیکٹو آفیسر بینک محمد ایوب نے اس موقع پر کہا کہ بینک کی تنظیم نو کا کام تیزی سے جاری ہے، بینک کو جدید خطوط پر استوار کیا جارہا ہے تاکہ بینک ترقی یافتہ بینکوں کی صف میں کھڑا ہو سکے، بینک کو کمپیوٹرائزڈ کردیا گیا ہے ،151 برانچوں میں آن لائن سہولت فراہم کردی گئی ہے، بینک کی ظاہری حالت بہتر بنانے پرکام جاری ہے، سٹاف کو جدید بینکنگ سے آگاہی کیلئے ٹریننگ پروگرام جاری ہیں، ہمیں امید ہے کہ 90 سالہ پرانا یہ بینک جلد ہی بہترین بینکوں کی صف میں کھڑا ہوگا،بعد ازاں ٹریننگ پروگرام کے شرکاء میں سرٹیفکیٹس تقسیم کیے گئے۔

مزید :

کامرس -