لاہوراکنامک جرنلسٹس ایسوسی ایشن کی لاہورچیمبرمیں تقریب حلف برداری

لاہوراکنامک جرنلسٹس ایسوسی ایشن کی لاہورچیمبرمیں تقریب حلف برداری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کامرس رپورٹر)لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں لاہور اکنامک جرنلسٹس ایسوسی ایشن (لیجا) کی تقریب حلف برداری ہوئی جس کے مہمان خصوصی لاہور چیمبر کے صدر عبدالباسط تھے جبکہ نائب صدر محمد ناصر حمید خان، لیجا کے صدر مظہر اقبال، سیکریٹری جنرل احسن صدیق، ایگزیکٹو کمیٹی اراکین شیخ رشید، جہانگیر حیات اور سینئر صحافی منصور احمد نے بھی اس موقع پر خطاب کیا۔ لاہور چیمبر کے صدر عبدالباسط نے مظہر اقبال، منصور بخاری، احسن صدیق، شہزاد خان ابدالی، جاوید ہاشمی، جہانگیر حیات اور شیخ رشید سے حلف لیا۔ لاہور چیمبر کے صدر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ لیجا کے نومنتخب عہدیدار اور ممبران کاروباری برادری کو درپیش مسائل حل کرانے کے لیے بھرپور کوششیں کریں گے۔ انہوں نے کاروباری برادری کی آواز موثر انداز میں بلند کرنے پر صحافی برادری کا شکریہ ادا کیا۔ لیجا کے صدر مظہر اقبال اور سیکریٹری جنرل احسن صدیق نے کہا کہ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور صحافی برادری کے درمیان انتہائی بہترین تعلقات ایک مثال ہیں۔ انہو ں نے کہا کہ صنعت و تجارت کے وسیع تر مفاد میں لیجا ممبران اپنی صلاحیتوں کا بہترین استعمال کریں گے۔

مزید :

کامرس -