کیویز نے شاہینوں کا شیرازہ بکھیردیا ، پوری ٹیم 133رنز پر آؤٹ

کیویز نے شاہینوں کا شیرازہ بکھیردیا ، پوری ٹیم 133رنز پر آؤٹ

 کرائسٹ چرچ(سپورٹس ڈیسک) نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان ٹیسٹ میں پاکستانی بیٹنگ لائن ایک بار پھر دھوکہ دے گئی ۔پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں 133رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی،گرین شرٹس کے7بلے باز ڈبل گیگر میں بھی داخلہ نہ ہوسکے۔پاکستان کی جانب سے مصباح الحق31،سمیع اسلم19،اسد شفیق16اور اظہر علی15رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔نیوزی لینڈ کی جانب ڈی گرینڈ ہوم نے اپنے پہلے ہی ٹیسٹ میں 6 وکٹیں حاصل کرکے نیا ملکی ریکارڈ قائم کیا جبکہ ٹم سوتھی اور ٹرینٹ بولٹ نے 2،2وکٹیں حاصل کیں،جواب میں نیوزی لینڈ نے 3 وکٹوں کے نقصان پر104رنز بنائے ۔نیوزی لینڈ کو پاکستان کی برتری ختم کرنے کیلئے مزید 29رنز درکار ہیں جبکہ 7وکٹیں ابھی باقی ہیں۔پاکستان کی جانب سے محمد عامر ،سہیل خان اور راحت علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔تفصیلات کے مطا بق جمعہ کو ہیگلے اوول گراؤنڈ میں پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز میزبان نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، اظہر علی اور سمیع اسلم نے پراعتماد آغاز کیا۔تاہم پراعتماد آغاز کے بعد پاکستانی ٹاپ آرڈر بکھر گیا اور صرف 3 رنز کے اضافہ سے اسکور 53 رن ایک کھلاڑی آؤٹ سے 56 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ ہوگیا۔پاکستانی ٹیم مصباح الحق کے ایک اینڈ پر ڈٹے رہنے کے باوجود سنبھل نہ سکی اور 133 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔کپتان مصباح الحق 31 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے جبکہ پاکستان کی جانب سے صرف سمیع اسلم، اظہر علی اور اسد شفیق ڈبل فگرز تک پہنچ سکے۔نیوزی لینڈ کے ڈی گرینڈ ہوم نے اپنے پہلے ہی ٹیسٹ میں 6 وکٹیں حاصل کرکے نیا ملکی ریکارڈ قائم کردیا۔جواب میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کی پہلی 3 وکٹیں 40 کے اسکور تک حاصل کرلیں، اس موقع پر ایک اور ڈیبیو ٹانٹ گرین شرٹز کے لیے مشکل کا باعث بن گیا، اوپنر جیت روال نے ناقابل شکست نصف سنچری اسکور کرکے دن کے اختتام تک ہینری نکولس کے ساتھ اپنی شراکت کے ذریعے نیوزی لینڈ کی پوزیشن مستحکم کردی۔دن کے اختتام تک نیوزی لینڈ نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 104 رنز بنائے، اس طرح میزبان ٹیم پاکستان سے اب صرف 29 رنز کی دوری پر ہے اور اس کی 7 وکٹیں باقی ہیں۔ گذشتہ روز پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ کا پہلا دن بارش کی نذر ہوگیا تھا، مسلسل بارش کی وجہ سے کرائسٹ چرچ میں ایک گیند بھی نہ پھینکی جاسکی اور پہلے دن کا کھیل منسوخ کردیا گیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی